(اننت ناگ) ضلع اننت ناگ کے بٹہ پورہ لارنو گاؤں میں اتوار کی شام کو آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات کے دوران 3 دکانیں اور مدرسہ خاکستر ہوا جبکہ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران دو عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اتوار شام دیر گئے ضلع اننت ناگ کے بٹہ پورہ لارنو گاوں میں ایک ریڈی میڈ دکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید دو دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران منظور احمد، جاوید احمد، اور حسین غنی نامی شہریوں کے تین دکانات خاکستر ہوئے جبکہ ایک مدرسہ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔