(اننت ناگ) پہلگام کے سری چند ٹاپ جنگل میں فورسز اور جنگجوؤں کے مابین جاری تصادم میں دو جنگجو مارے گئے جبکہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز فورسز عملےکو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ پہلگام کے جنگلی علاقے سری چند ٹاپ میں موجود ہیں توپولیس اور فورسز نے مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔موصوف ترجمان کے مطابق فورسز عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اوراس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔ اُن کے مطابق تصادم کے دوران 2 جنگجو مارے گئے جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ جنگلی علاقے میں تیسرا ملی ٹینٹ بھی چھپا بیٹھا ہیں جس کو مار گرانے کی خاطر اضافی کمک کو جنگلی علاقے کی اور روانہ کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مہلوک جنگجووں میں ایک حزب المجاہدین کا اعلیٰ کمانڈر بھی ہو سکتا ہے ۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک جنگلی علاقے میں رک رک کر گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔