(سرینگر) کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ پہلگام تصادم آرائی کے دوران حزب کمانڈر سمیت تین جنگجو مارے گئے ۔موصوف آئی جی پی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پہلگام انکاونٹر میں حزب المجاہدین کا اعلیٰ کمانڈر اشرف مولوی مارا گیا۔انہوں نے کہا: ’وہ (اشرف مولوی) شہری او رسیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں ملوث تھا اور اس کے خلاف جرائم کی ایک لمبی فہرست بھی موجود ہے‘۔انہوں ٹویٹ میں اشرف مولوی کی ہلاکت کو بہت بڑی کامیابی سے تعبیر کیا۔آئی جی کشمیر نے بتایا کہ اشرف مولودی سال 2013 سے سرگرم تھا اور اُس کی کافی عرصے سے سیکورٹی فورسز کو تلاش تھی۔
Ashraf Molvi (one of oldest surviving #terrorist of HM #terror outfit) along with two other terrorists killed. #Successful #operation on yatra route is a major #success for us: IGP Kashmir https://t.co/k8uololRrT
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) May 6, 2022
یاد رہے کہ جمعے کی صبح کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پہلگام کے جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران وہاں پر موجود جنگجووں اور حفاظتی عملے کے درمیان تصادم شروع ہوا۔