امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ: مشتبہ عسکریت پسندوں نے اتوار کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے راج پورہ پائین علاقے میں سینٹرل ریزرو پولیس اہلکاروں سے ہتھیار چھین لیا۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے پائین علاقے کے قریب ناکہ ڈیوٹی پر تعینات سی آر پی ایف کے 183 بی این کے اہلکاروں سے رائفل چھین لی۔
واقعہ کے فوراً بعد فرار ہونے والے عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات آگے آئیں گی۔(جی این ایس)