امت نیوز ڈیسک //
سرینگر میں دماغی طور معذور شخص کے دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے کی جانکاری ملنے کے بعد ایس ڈی آر ایف نے تلاشی آپریشن
شروع کر دیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق، 25 دسمبر کو رامباغ سرینگر کے علاقے سے ایک دماغی طور معذور ستر سالہ شخص غلام محمد گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گیا۔ لواحقین نے اسے ہر ممکنہ جگہ پر تلاش کیا تا ہم اسکا کوئی سراغ نہیں ملا۔ جس کے بعد پولیس میں گندگی کی رپورٹ درج کرائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ شخص نے پر اسرار طور پر 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی۔ جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد آج مذکورہ شخص کی تلاش شروع کر دی گئی۔ پولیس نے ایس ڈی آر ایف کو اس بارے میں جانکاری فراہم کی۔ ایس ڈی آرایف نے جانکاری ملنے کے بعد امدادی کارروائی شروع کر دی۔ ادھر شمالی ضلع بارہمولہ میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران دولڑکیوں نے مبینہ طور پر جسلم میں کود کر خود کشی کی ہے، جن میں سے تاحال کسی بھی لاش برآمد نہیں کی جاسکی ہے۔