امت نیوز ڈیسک //
کپوارہ: جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ میں پولیس نے کرناہ علاقے سے مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات برآمد کی ہے۔ کپوارہ پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ کرناہ کے علاقے چٹکڑی میں دو افراد کے ذریعہ اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات کی ایک بڑی کھیپ اسمگل کی جارہی ہے۔ جس کے بعد ایس ایچ او کرناہ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے آرمی 6 JAK RIF کی ٹیم کے ساتھ مشترکہ تلاشی مہم چلائی۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک عمر عزیز ولد عزیز الرحمن کمار ساکن چٹکڑی کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کے دوران عمر نے اپنے ایک اور ساتھی کا انکشاف کیا اور اپنے ساتھی کی جانب سے اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات کی کھیپ وصول کرنے کا اعتراف کیا۔ عمر کے انکشاف کے بعد پولیس نے تفصیلی تلاشی لی اور پولیس نے گارنگنارڈ چٹکی سے منشیات، اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ برآمد کی۔ برآمد شدہ مواد میں پانچ پستول، 10 پستول میگزین، 77 پستول کے راؤنڈ، ایک پستول صاف کرنے والی راڈ، ایک پستول یوزر مینوئل گائیڈ، چار ہینڈ گرنیڈ اور 9.450 کلوگرام وزنی منشیات جیسے 10 پیکٹ ہیروئن شامل ہیں۔ پولیس نے نمبر 01/2023 u/s 7/25 IA ایکٹ، پانچ دھماکہ خیز مواد ایکٹ، 8/21-29 این ڈی پی ایس ایکٹ 13,18, 20, 23 اور 38 یو اے (پی) ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ معلومات کے مطابق یہ کھیپ کالعدم شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے ٹی آر ایف شاخ کے لیے تھی۔ پولیس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔