امت نیوز ڈیسک //
جموں / / لیفٹیننٹ گور نر منوج سنہا نے پیر کے روز را جوری ضلع کے اپر ڈھانگری گاوں میں فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے شہریوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے ایکس گریشیا اور سر کاری نوکری دینے کا اعلان کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے بھی ” بزدلانہ عسکریت پسندوں کے حملے کی شدید مذمت کی ۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا، "میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اس گھناونے حملے کے پیچھے جو لوگ ہیں انہیں سزادی جائے گی۔ میری دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
ایک اور ٹویٹ میں ایل جی نے کہا، ” اس بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے شہریوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کو ایکس گریشیا کے طور پر 10 لاکھ روپے اور ایک سرکاری نوکری دی جائے گی، شدید زخمیوں کو 1 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ عہد یداروں کو زخمیوں کے بہترین علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے “۔یادر ہے کہ گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں گاوں میں چار لوگوں کی موت ہو گئی تھی جن کی شناخت پریتم شر ما(56) اور اس کے 33 سالہ بیٹے آشمیش کمار ، دیپک کمار (23)، پی ایچ ای ملازم شیل کمار (48) کے طور پر ہوتی ہے۔