امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں صوبہ کے ضلع راجوری میں عام شہریوں کی ہلاکت پر پاکستان کو قصووار ٹھہرا کر بی جے پی نے کہا کہ یہ ہلاکتیں افسوسناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس کا جواب دہ بنایا جائے گا۔
بی جے پی کے ترجمان ابھیجیت جسروٹیا نے سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو افراد ان ہلاکتوں میں ملوث ہیں ان کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سختی سے کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ہمسایہ ملک ہونے کے برعکس بھی ایسی حرکرتیں کر رہا ہے جن سے عام شہریوں کی جانیں چلی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم بندوق برداروں نے راجوری کے ڈھنگری گاؤں میں گھروں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار عام شہری ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں آج ڈانگری گاؤں میں مشتبہ دھماکہ ہوا، یہ دھماکہ گزشتہ کل فائرنگ کے واقعہ کے متاثرین کے گھر کے قریب ہوا۔ اس دھماکہ میں ایک بچہ سمیت ایک 40 سالہ خاتون کی موت ہوگئی ہے جبکہ تین دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ان واقعات کے بعد راجوری میں صورتحال تشویشناک بنی ہے اور ضلع میں بند کی کال بھی دی گئی ہے جبکہ عام شہری و سیاسی جماعتیں نے عام شہروں کی ہلاکت پر احتجاج کیا ہے۔
راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا پر بی جے پی کے ترجمان نے بتایا کہ راہل گاندھی جس ملک کو جوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں جس ملک کو ان کے دادا جواہر لعل نہرو نے توڑنے کی کوشش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے راہل گاندھی ان سوالوں کا جواب دے جس میں کانگرس نے ملک کو بالخصوص کشمیر کو ٹوٹنے کی کوشش کی تھی۔
واضح رہے کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا جموں کشمیر میں جنوری کے اوخر میں کھٹوعہ ضلع سے شروع ہوگی اور سرینگر میں اختتام پزیر ہوگی۔ کانگرس پارٹی اس یاترا کو دھوم دھام سے منعقد کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے جبکہ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور دیگر سیکولر لیڈران اس یاترا میں شامل ہوں گے۔