امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 02/ فروری: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے کو جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر کے طور پر تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ پول باڈی نے یو ٹی کے سی ای او کے طور پر پولے کے نام کو حتمی شکل دی ہے۔
ہردیش کمار کے سینٹرل ڈیپوٹیشن پر جانے اور الیکشن کمیشن میں تعینات ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی پڑا تھا۔(کے این او)