امت نیوز ڈیسک //
ضلع کپواڑہ کے آرام پورہ میں جمعرات کے روز دوگاڑیوں کے درمیان ٹکر ہونے سے ایک ازجاں جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کپواڑہ کے آرم پورہ علاقے میں اس وقت ایک حادثہ پیش آیا جب ماروتی گاڈی اور ٹاٹا موبائل گاڈی ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ حادثے کے دوران دونوں افراد کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا۔
پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے مرنے والے شخص کی شناخت لطیف احمد تانترے اور زخمی شخص کی شناخت جاوید احمد لون کے بطور کی جو کہ دونوں دارپورہ لولاب کے رہنے والے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ معاملے کے نسبت ایک رپورٹ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔