امت نیوز ڈیسک //
رامبن، 04 مارچ: پیر کی صبح رامبن ضلع کے اکھرل کے مالیگام میں ایک گاڑی سڑک پر پھسل جانے سے چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ مالیگام سے اکھرل جاتے ہوئے گاڑی پھسلن کی وجہ سے مالیگام کے قریب سڑک سے پھسل گئی۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور جائے حادثہ سے چار لاشیں نکال لی گئیں۔ "تین زخمیوں کو پی ایچ سی اکھڑل منتقل کر دیا گیا ہے۔”
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبدالواحد بالی، عنایت اللہ، محمد ایوب بالی اور ڈرائیور سجاد احمد کے نام سے ہوئی ہے جو تمام پوگل کے رہائشی ہیں۔