امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 04 مئی:-جنوبی کشمیر ضلع اننت ناگ کے بٹ گنڈ ڈورو علاقے میں ہفتہ کے روز گاڑی سڑک سے پھسلنے سے ایک فوجی کی جان چلی گئی جبکہ کم از کم آٹھ فوجی زخمی ہو گئے۔
قابل اعتماد ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ بٹہ گنڈ ٹاپ پر آرمی کی گاڑی سڑک سے پھسل گئی جس کے نتیجے میں نو فوجی زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ سبھی کو ایس ڈی ایچ ڈورو منتقل کیا گیا جہاں ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ آٹھ دیگر زیر علاج ہیں۔(کشمیر اسکرول)