• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, اپریل ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایرانی صدر کا کھلا خط، کہا ایران کی امریکی عوام سے کوئی دشمنی نہیں، امریکہ کو اسرائیل کی ‘پراکسی’ قرار دیا

ایرانی صدر کا کھلا خط، کہا ایران کی امریکی عوام سے کوئی دشمنی نہیں، امریکہ کو اسرائیل کی ‘پراکسی’ قرار دیا

by امت ڈیسک
02/04/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
تہران: ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے امریکی عوام کے نام ایک کھلا خط جاری کر کے پوچھا کہ کیا مشرق وسطیٰ کی جنگ "امریکہ فرسٹ” کے مطابقت رکھتی ہے؟ انہوں نے ٹرمپ کے قوم کے نام پہلے خطاب سے قبل یہ پیغام جاری کر کے امریکہ پر جنگی جرائم اور اسرائیل کی پراکسی ہونے کا الزام عائد کیا۔

پیزشکیان نے بدھ کو اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک کھلے خط میں کہا کہ "ایران کے اہم بنیادی ڈھانچوں بشمول توانائی اور صنعتی سہولیات پر حملہ کرنا براہ راست ایرانی عوام کو نشانہ بنانا ہے۔”

"جنگی جرم کے ارتکاب کے علاوہ، اس طرح کی کارروائیوں کے ایسے نتائج برآمد ہوتے ہیں جو ایران کی سرحدوں سے باہر تک پھیل جاتے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حملے "عدم استحکام، انسانی اور معاشی اخراجات میں اضافہ” کرتے ہیں، اور "ایسی دشمنی کے بیج بوتے ہیں جو برسوں تک برقرار رہے گی”۔

انہوں نے امریکی عوام استفسار کیا کہ "اس جنگ سے امریکی عوام کے اصل مفادات میں سے کون سا کام ہو رہا ہے؟” تنازع کو دونوں فریق کے لیے مہنگا قرار دیتے ہوئے پیزشکیان نے کہا کہ "ایران کبھی جنگ کا آغاز نہیں کیا” البتہ ان کے ملک نے قبضے اور حملوں کا سامنا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو جان بوجھ کر خطرہ بنا کر پیش کیا گیا تاکہ فلسطینیوں کے خلاف ‘جنگی جرائم’ سے توجہ ہٹائی جا سکے اور اسلحے کے کاروبار اور اسٹریٹجک منڈیوں پر کنٹرول رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ پر ٹرمپ کا قوم سے خطاب ، کہا امریکہ نے ایران میں ‘تیز، فیصلہ کن، زبردست فتوحات’ حاصل کیں

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن "اسرائیل کے لیے ایک پراکسی کے طور پر اس جنگ میں شامل ہوا۔ پیزیشکیان نے پوچھا کہ "کیا ‘امریکہ فرسٹ’ واقعی آج امریکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے؟” ۔

ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ "بار بار کی غیر ملکی مداخلتوں اور دباؤ کے باوجود” ایران امریکی عوام کا کبھی دشمن نہیں رہا۔ ان کا یہ خط امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پرائم ٹائم خطاب سے پہلے آیا۔

پیزیشکیان نے مزید کہا کہ ایران قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہے۔ ایران نے جدید تاریخ میں کبھی بھی جارحیت کا آغاز نہیں کیا، مگر ہاں، ایران کے خلاف مسلط کی جانے والی جارحیت کا جواب ضرور دیا اور جابر قوتوں کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا۔

28 فروری کو ایران کے خلاف شروع ہونے والی امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے اب تک یہ جنگ پورے مشرق وسطیٰ میں پھیل چکی ہے، جس سے ایک وسیع عالمی اقتصادی بحران پیدا ہو گیا ہے۔

ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے چل رہی جنگ پر امریکی صدر ٹرمپ نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ ایران کے ‘نئے صدر’ نے جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ وہ جنگ بندی پر صرف اسی وقت غور کریں گے جب آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

وہیں تہران نے امریکی صدر کے ‘جنگ بندی کی درخواست’ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ‘جھوٹا اور بے بنیاد’ قرار دیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سری نگر: اسکول وین ڈرائیور دکان سے ٹکرانے کے بعد ازجان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر: اسکول وین ڈرائیور دکان سے ٹکرانے کے بعد ازجان

سری نگر: اسکول وین ڈرائیور دکان سے ٹکرانے کے بعد ازجان

02/04/2026
اسمبلی میں ریزرویشن پر بحث کے دوران ایم ایل اے بشیر احمد ویری آبدیدہ، اوپن میرٹ طلبہ کے لیے انصاف کا مطالبہ

اسمبلی میں ریزرویشن پر بحث کے دوران ایم ایل اے بشیر احمد ویری آبدیدہ، اوپن میرٹ طلبہ کے لیے انصاف کا مطالبہ

01/04/2026
عارضی  ملازمین کی مستقلی کا بل مسترد، پی ڈی پی ارکان کا اسمبلی سے واک آوٹ

عارضی ملازمین کی مستقلی کا بل مسترد، پی ڈی پی ارکان کا اسمبلی سے واک آوٹ

01/04/2026
جموں کشمیر اسمبلی میں بیروکریٹس کی غیر حاضری پر ارکان برہم

جموں کشمیر اسمبلی میں بیروکریٹس کی غیر حاضری پر ارکان برہم

01/04/2026
روسی تیل کی خریداری پر ٹرمپ کی بھارت کو وارننگ، ٹیرف بڑھانے کی دھمکی

ٹرمپ کا ایران کے متعلق اہم اعلان وائٹ ہاؤس کی پوسٹ نے قیاس آرائیاں بڑھا دیں

01/04/2026
گاندربل میں جاری آپریشن میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا

گاندربل میں جاری آپریشن میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا

01/04/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »