• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, مئی ۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامانی بھارت کے اگلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر

لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامانی بھارت کے اگلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر

by امت ڈیسک
09/05/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: مرکزی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامانی کو اگلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے طور پر مقرر کیا ہے۔ وہ عسکری امور کے محکمے کے سیکرٹری کے طور پر بھی کام کریں گے۔ راجہ سبرامنی 30 مئی سال 2026 کو جنرل انل چوہان کی میعاد پوری ہونے کے بعد عہدہ سنبھالیں گے۔

چار دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط خدمات کے ساتھ لیفٹیننٹ جنرل راجہ سبرامانی فی الوقت ستمبر سال 2025 سے قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹریٹ میں ملٹری ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ اس سے قبل آرمی چیف اور سینٹرل کمانڈ کے جی او سی ان سی (GOC-in-C) کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، اور انہوں نے شمال مغربی سرحدوں کے اہم آپریشنز کی کمانڈ بھی کی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامانی اس وقت قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ میں ملٹری ایڈوائزر ہیں۔ وہ اس عہدے پر یکم ستمبر سال 2025 سے فائز ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے یکم جولائی 2024 سے 31 جولائی 2025 تک آرمی کے نائب سربراہ اور جون 2020 سے 42 مارچ سال 2025 تک جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف کے طور پر کام کیا۔

وہ جنرل آفیسر نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور انڈین ملٹری اکیڈمی سے گریجویٹ ہیں۔ انہیں 14 دسمبر سال 1985 کو گڑھوال رائفلز کی 8ویں بٹالین میں کمیشن ملا۔ وہ جوائنٹ سروسز کمانڈ اسٹاف کالج، بریکنیل (یو کے) اور نیشنل ڈیفنس کالج، نئی دہلی کے سابق طالب علم ہیں۔ انہوں نے کنگز کالج لندن سے ماسٹر آف آرٹس اور مدراس یونیورسٹی سے دفاعی علوم میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔

40 سال پر محیط اپنے طویل کرئیر میں، لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامانی نے متعدد تنازعات اور خطوں میں خدمات انجام دی ہیں اور کئی کمانڈ، اسٹاف اور انسٹرکشنل اپوائنمنٹس پر کام کیا ہے۔ انہوں نے آپریشن رائنو کے ایک حصے کے طور پر آسام میں انسداد بغاوت آپریشن میں 16 گڑھوال رائفلز، جموں و کشمیر میں 168 انفنٹری بریگیڈ اور سنٹرل سیکٹر میں 17 ماؤنٹین ڈویژن کو مشکل آپریشنل ماحول میں کمانڈ کیا۔ انہیں مغربی محاذ پر بھارتی فوج کی پریمیئر اسٹرائیک کور، 2 کور کی کمانڈ کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

وہ جنرل آفیسر کے اسٹاف اور انسٹرکشنل اپوائنمنٹس میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں ڈویژنل آفیسر، ماؤنٹین بریگیڈ کے بریگیڈ میجر، قازقستان میں دفاعی اتاشی، ملٹری سیکرٹری کی برانچ میں اسسٹنٹ ملٹری سکریٹری، ہیڈ کوارٹر ایسٹرن کمانڈ میں کرنل جنرل اسٹاف (آپریشنز)، جموں کشمیر میں راشٹریہ رائفل سیکٹر کے ڈپٹی کمانڈر، وزارت دفاع (فوج) کے انٹیگریٹڈ ہیڈکوارٹر میں انٹیلی جنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، ایسٹرن کمانڈ میں بریگیڈیئر جنرل اسٹاف (آپریشنز)، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، ویلنگٹن میں چیف انسٹرکٹر (آرمی) اور ہیڈ کوارٹر ناردرن کمانڈ میں چیف آف اسٹاف جیسے اہم عہدوں پر فائز رہے۔ انہیں مغربی اور شمالی دونوں سرحدوں پر آپریشنل ڈائنامکس کی گہری جانکاری اور سمجھ ہے۔ ان کی نمایاں خدمات کے لیے انہیں پرم وششٹ سیوا میڈل، اتی وششٹ سیوا میڈل، سینا میڈل اور وششٹ سیوا میڈل سے نوازا جا چکا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملہ کے معاملے میں ایس آئی ٹی نے ملزم کے خلاف چارج شیٹ پیش کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملہ کے معاملے میں ایس آئی ٹی نے ملزم کے خلاف چارج شیٹ پیش کی

فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملہ کے معاملے میں ایس آئی ٹی نے ملزم کے خلاف چارج شیٹ پیش کی

08/05/2026
مغربی بنگال میں پہلی بی جے پی حکومت کے وزیراعلیٰ سویندو ادھیکاری ہوں گے

مغربی بنگال میں پہلی بی جے پی حکومت کے وزیراعلیٰ سویندو ادھیکاری ہوں گے

08/05/2026
جموں میں کشمیر سے زیادہ منشیات کے عادی افراد، مگر بلڈوزر صرف وادی میں چل رہے ہیں: سکینہ ایتو

جموں میں کشمیر سے زیادہ منشیات کے عادی افراد، مگر بلڈوزر صرف وادی میں چل رہے ہیں: سکینہ ایتو

08/05/2026
بانڈی پورہ سانحہ: ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں جہلم نے تین نوجوان نگل لیے

بانڈی پورہ سانحہ: ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں جہلم نے تین نوجوان نگل لیے

08/05/2026
حاجن میں خیمے دھوتے ہوئے تین افراد دریائے جہلم میں بہہ گئے، دو کی لاشیں برآمد

حاجن میں خیمے دھوتے ہوئے تین افراد دریائے جہلم میں بہہ گئے، دو کی لاشیں برآمد

08/05/2026
نیشنل کانفرنس میں کوئی ایکناتھ شندے نہیں، تمام اراکین متحد ہیں: عمر عبداللہ

نیشنل کانفرنس میں کوئی ایکناتھ شندے نہیں، تمام اراکین متحد ہیں: عمر عبداللہ

08/05/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »