• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جولائی ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستان سے صرف ”پاک زیر قبضہ کشمیر “ پر ہوگی بات: راجناتھ سنگھ

پاکستان سے صرف ”پاک زیر قبضہ کشمیر “ پر ہوگی بات: راجناتھ سنگھ

by امت ڈیسک
26/07/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
: وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت مستقبل میں پاکستان کے ساتھ صرف پاکستان کے زیرِ قبضہ کشمیر کے مسئلے پر ہی بات چیت کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی او کے بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے جو پاکستان کے غیر قانونی قبضے میں ہے۔

کارگل وجے دیوس کے موقع پر دراس میں واقع کارگل وار میموریل پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کو اپنی ریاستی پالیسی کا حصہ بنا لیا ہے اور وہاں کی فوجی اسٹیبلشمنٹ اور دہشت گرد تنظیموں میں کوئی فرق نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور کے ذریعے بھارتی فوج نے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو مؤثر جواب دیا ہے اور بھارت ہر قسم کی جارحیت یا خودمختاری کو چیلنج کرنے والی کسی بھی کارروائی کا پہلے سے زیادہ سخت جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے بھارت اور پاکستان کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ٹیکنالوجی، اختراع، خلائی تحقیق، اسٹارٹ اپس اور سیمی کنڈکٹرز کے میدان میں ترقی کر رہا ہے، جبکہ پاکستان دہشت گردی، انتہا پسندی اور سرحد پار دراندازی کو فروغ دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلح افواج ہر قسم کے دشمنانہ عزائم کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ وزیرِ دفاع نے کارگل جنگ کے شہدائ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ قوم کو متاثر کرتی رہیں گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

طلبہ کسی بھی عہدے سے زیادہ اہم ہیں: امت شاہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جلد ہی لوگوں کے لیے انگریزی بولنا ہوگا باعثِ شرم: امیت شاہ

طلبہ کسی بھی عہدے سے زیادہ اہم ہیں: امت شاہ

26/07/2026
صدرِ جمہوریہ نے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ فوری طور پر منظور کر لیا

صدرِ جمہوریہ نے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ فوری طور پر منظور کر لیا

25/07/2026
مرکزی حکومت اور سی جے پی کے درمیان معاہدہ، 36 روزہ احتجاج ختم، دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ منظور

مرکزی حکومت اور سی جے پی کے درمیان معاہدہ، 36 روزہ احتجاج ختم، دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ منظور

25/07/2026
راجوری میں موسلا دھار بارش کے باعث مکان منہدم، خاتون جاں بحق، دو زخمی

راجوری میں موسلا دھار بارش کے باعث مکان منہدم، خاتون جاں بحق، دو زخمی

25/07/2026
مسلسل بارشوں سے تباہی، پی ڈی پی نے یومِ تاسیس کی تقریبات ملتوی کر دیں

مسلسل بارشوں سے تباہی، پی ڈی پی نے یومِ تاسیس کی تقریبات ملتوی کر دیں

25/07/2026
مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے امتحانی پرچہ لیک تنازع کے درمیان استعفیٰ دے دیا

مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے امتحانی پرچہ لیک تنازع کے درمیان استعفیٰ دے دیا

25/07/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »