• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
برطانیہ، فرانس اور کناڈا نے جارحانہ کارروائی جاری رکھنے پر اسرائیل کے خلاف پابندی لگانے کی دھمکی

برطانیہ، فرانس اور کناڈا نے جارحانہ کارروائی جاری رکھنے پر اسرائیل کے خلاف پابندی لگانے کی دھمکی

by امت ڈیسک
20/05/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
لندن: برطانیہ، فرانس اور کناڈا نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں اپنی فوجی کارروائی جاری رکھی اور انسانی امداد کے داخلے میں رکاوٹ ڈالی تو اس کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

تینوں ممالک کے لیڈروں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اگر اسرائیل نے نئے سرے سے شروع کیے گئے فوجی حملے بند نہیں کیے اور انسانی امداد پر عائد پابندیاں ختم نہیں کیں تو ہم جواب میں مزید ٹھوس اقدامات کریں گے۔‘‘

سی این این کے مطابق، ان ممالک نے خبردار کیا کہ ان کارروائیوں میں مخصوص پابندیاں شامل ہو سکتی ہیں۔

نیتن یاہو نے ان کے جواب میں انہيں 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کرنے والے حماس کے جنگجوؤں کو "بڑا انعام” دینے اور "اس طرح کے مزید مظالم کی دعوت” دینے کا مورد الزام ٹھہرایا۔

ایک مشترکہ بیان میں، فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ سمیت 23 ممالک کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے نمائندوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر غزہ میں امداد کی "مکمل رسائی” کی اجازت دے۔

انہوں نے اسرائیل سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو "جان بچانے کے لیے آزادانہ اور غیر جانبداری سے کام کرنے” کی سہولت دے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ” اسرائیل نے دو ماہ سے زائد عرصے سے انسانی امداد کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رکھا ہے۔ خوراک، ادویات اور ضروری سامان ختم ہو چکا ہے۔ محصور آبادی کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔ غزہ کے لوگوں کو وہ امداد ملنی چاہیے جس کی انہیں اشد ضرورت ہے۔”

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر دستخط کیے بغیر ہی خطے سے رخصت ہونے کے بعد اسرائیل نے اختتام ہفتے پر غزہ میں پھر سے تباہ کن زمینی حملہ شروع کیا ہے۔

سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کی فوجیں گزشتہ روز شمالی اور جنوبی غزہ میں داخل ہوئی ہيں۔ اسرائیل نے متنبہ کیا کہ اگر تحریک حماس اپنی شرائط پر یرغمالیوں کے نئے معاہدے پر راضی نہیں ہوئی تو یہ کارروائی ہوگی۔

اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر کئی دنوں کی شدید فضائی بمباری کے بعد زمینی کارروائی کا آغاز کیا، جس کے بارے میں صحت حکام کا دعوی ہے کہ اس سے خاندانوں کا صفایا ہوا ہے۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ محصور انکلیو میں "قلیل مقدار میں خوراک” پہنچانے کی اجازت دے گا، جسے وزیر اعظم نیتن یاہو نے اتحادیوں کے شدید دباؤ کی وجہ سے قبول کیا ہے، اور امداد رسانی کی منظوری دینے والی اسرائیلی ایجنسی نے پیر کے روز کہا کہ پانچ ٹرک انکلیو میں داخل ہوئے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کنگن میں آسمانی بجلی گرنے سے 40 سے زائد مویشی ہلاک

Next Post

اٹاری-واگھہ بارڈر پر آج سے شروع ہوگی بیٹنگ ریٹریٹ تقریب

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
Next Post
اٹاری-واگھہ بارڈر پر آج سے شروع ہوگی بیٹنگ ریٹریٹ تقریب

اٹاری-واگھہ بارڈر پر آج سے شروع ہوگی بیٹنگ ریٹریٹ تقریب

ترنمول کانگریس کا وفد کل جموں و کشمیر کا دورہ کرے گا

ترنمول کانگریس کا وفد کل جموں و کشمیر کا دورہ کرے گا

امرناتھ یاترا، میلہ کھیر بھوانی  کے پرامن انعقاد کو یقینی بنائیں گے: وزیر اعلی

امرناتھ یاترا، میلہ کھیر بھوانی کے پرامن انعقاد کو یقینی بنائیں گے: وزیر اعلی

تپن کمار ڈیکا کو انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر کے طور ایک سال کی توسیع مل گئی

تپن کمار ڈیکا کو انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر کے طور ایک سال کی توسیع مل گئی

اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے گولہ باری سے متاثرہ خاندانوں کو 50لاکھ روپے، سرکاری نوکری دینے کی مانگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »