امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ، 13 اپریل: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں پیر کے روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو لڑکے دریائے جہلم میں ڈوب گئے۔
سرکاری حکام کے مطابق یہ واقعہ پادشاہی باغ کے مقام پر پیش آیا، جہاں دونوں لڑکے اچانک پھسل کر دریا میں جا گرے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔





