امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: کپواڑہ اور اننت ناگ کے ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کے تحت ایئر ریڈ اور بلیک آؤٹ موک ڈرلز کا اعلان کیا ہے اور عوام کے لیے رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔
حکام کے مطابق کپواڑہ میں 24 اپریل کو دوپہر 3:30 بجے ڈرل ہوگی جبکہ رات 8 بجے سے 8:10 بجے تک بلیک آؤٹ کیا جائے گا۔ اسی طرح اننت ناگ میں 23 اپریل کو دن 3:30 بجے مشق اور رات 8 سے 8:10 بجے تک بلیک آؤٹ رکھا جائے گا۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سائرن بجتے ہی تمام لائٹس، انورٹر، سولر لائٹس، موبائل اور گاڑیوں کی لائٹس بند کریں اور کھڑکیوں کو ڈھانپ دیں تاکہ روشنی باہر نہ جائے۔
حکام نے کہا کہ یہ صرف ایک مشق ہے، اس لیے عوام گھبرائیں نہیں بلکہ مکمل تعاون کریں۔ ایمرجنسی اور ضروری خدمات اس دوران جاری رہیں گی۔






