• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, مئی ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
خطبہ حج اس سال 35 زبانوں میں نشر کیا جائے گا

خطبہ حج اس سال 35 زبانوں میں نشر کیا جائے گا

by امت ڈیسک
22/05/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

ویب ڈیسک//

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی صدارت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج کے موقع پر خطبۂ عرفات کو 35 زبانوں میں ترجمہ کر کے اس کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور متعلقہ ذرائع کے ذریعے نشر کیا جائے گا۔

سعودی خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس اقدام کا مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں تک خطبے کا پیغام پہنچانا اور اسلام کی اعتدال پسندی کی تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔

صدارت کے سربراہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سعودی عرب کے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور قیادت کی جانب سے حجاج کرام کے لیے خصوصی توجہ کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے حج کے عالمی اثرات کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے میں بھی اس منصوبے کا اہم کردار ہوگا۔

الشیخ السدیس کے مطابق خطبۂ عرفات کے ترجمے کا منصوبہ صدارت کا ایک اہم اقدام ہے، جو کئی سال کے تجربے پر مبنی ہے اور اس کے ذریعے مختلف عالمی زبانوں میں دینی مواد کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔

شیخ السدیس نے مزید بتایا کہ اس مقصد کے لیے صدارت نے اپنی تکنیکی اور میڈیا صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ماہر ٹیموں کو بھی متحرک کر دیا ہے، تاکہ خطبۂ عرفات کو اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ انداز میں دنیا بھر کے زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچایا جا سکے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حج 2026، سعودی سیکیورٹی فورسز کی شاندار پریڈ، لاکھوں عازمین کی فول پروف حفاظت کا عہد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

حج 2026، سعودی سیکیورٹی فورسز کی شاندار پریڈ، لاکھوں عازمین کی فول پروف حفاظت کا عہد

حج 2026، سعودی سیکیورٹی فورسز کی شاندار پریڈ، لاکھوں عازمین کی فول پروف حفاظت کا عہد

22/05/2026
صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

22/05/2026
لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا آغاز

لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا آغاز

17/04/2026
ٹرمپ نے پھر لیا بھارت پاکستان جنگ خاتمہ کا کریڈٹ، 5 طیارے تباہ ہونے کی بات دہرائی

ایران سے جنگ نہیں چاہتا تھا مگر مجبور ہوا، ایٹمی ہتھیار کی اجازت نہیں دیں گے: ٹرمپ

17/04/2026
گذشتہ ماہ اسرائیلی حملے میں ایرانی صدر معمولی زخمی ہوئے: فارس نیوز

خود مختاری کا احترام لیکن امریکا کو جواب دینا ضروری تھا؛ ایران کا خلیجی ممالک کو پیغام

05/03/2026
ڈونلڈ ٹرمپ کا تیسری بار صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان

ایران پر حملوں کیلئے اڈے نہ دئیے توسپین سے تجارت ختم:امریکی صدر

04/03/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »