امت نیوز ڈیسک /
سرینگر : جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت نیشنل کانفرنس (این سی) کی جانب سے جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے لیے الگ مہم چلانے کا فیصلہ "سیاسی اتحاد کے فقدان” کو ظاہر کرتا ہے۔ تاہم انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ریاستی درجے کی بحالی "بالآخر ضرور ہوگی۔”
میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اپنے پروگرام چلانے کا حق حاصل ہے لیکن اگر اس معاملے پر اتحاد ہوتا تو ریاستی درجے کی بحالی کا عمل زیادہ تیزی سے مکمل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا:”اگر اتحاد ہوتا تو مسلہ 6 ماہ میں حل ہوسکتا تھا لیکن اتحاد نہ ہونے کی صورت میں 6 برس بھی لگ سکتے ہیں۔”
نیشنل کانفرنس (این سی) کی مجوزہ ریاستی درجہ بحالی مہم کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ایسا لگتا ہے کہ سرگرمی زیادہ پارٹی کے اپنے اراکین اور کارکنان کے لیے کی جاری ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "انہیں اپنا پروگرام چلانے کا حق حاصل ہے ۔ شاید وہ اتحاد میں دلچسپی نہیں رکھتے جب ہر کوئی الگ الگ بات کرے گا تو مسلہ مزید پیچیدہ ہوجائے گا۔
اپنی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر نے وا ضح کیا کہ ان کی جماعت نیشنل کانفرنس کے کسی ایسے احتجاجی پروگرام میں شریک نہیں ہوگی جو صرف پارٹی سطح پر منعقد کیا جاۓ ۔ انہوں نے کہا وہ کسی کو دعوت نہیں دے رہے۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ ان کی جماعت کا پروگرام ہے اگر اتحاد نہیں وہ وہاں جانے کی ضرورت کیا ہے۔






