• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جون ۱۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وزیر اعلی عمر عبداللہ کو سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے: سنیل شرما

وزیر اعلی عمر عبداللہ کو سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے: سنیل شرما

by امت ڈیسک
17/06/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : جموں و کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما سنیل شرما نے کہا کہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنا بی جے پی کا وعدہ ہے تاہم اس کو زمینی سطح پر سکیورٹی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھایا جائے گا۔

سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنیل شرما نے کہا کہ ریاستی درجہ بحال کرنا بی جے پی کا عزم ہے اور اسے ضرور پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت چاہتی ہے کہ تشدد اور عوامی بدامنی ماضی کا حصہ بن جائیں اور جموں و کشمیر میں مستقبل امن و استحکام قائم ہو۔

اسی کے ساتھ انہوں نے نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ بی جے پی لیڈر نے دعویٰ کیا کہ حکمران اتحاد اندرونی تضادات کا شکار ہے اور اس میں استحکام کی کمی پائی جاتی ہے۔

سنیل شرما نے کہا کہ حکمران اتحاد غیر مستحکم ہے اور موثر انداز میں حکومت چلانے کے لیے درکار ہم آہنگی سے محروم ہے۔ یہ اپنی ہی کمزوریوں کے باعث ٹوٹ جائے گا۔ بی جے پی نہ تو اس حکومت کو گرانے کی کوشش کرے گی اور نہ ہی متبادل حکومت بنانے کی خواہش رکھتی ہے۔

وزیر اعلی عمر عبداللہ کی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے بعض حالیہ بیانات غیر ذمہ دارانہ تھے جب کہ انہیں زیادہ سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

انہوں یہ الزام بھی عائد کیا کہ حال ہی میں داچھی گام میں نیشنل کانفرنس کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی کے اندر اتحاد اور عوامی حمایت کے حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پہلگام میں المناک سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق، چھ زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

پہلگام میں المناک سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق، چھ زخمی

17/06/2026
جی 7 اجلاس 2026: آج مودی اور ٹرمپ کی ملاقات، مشرقِ وسطیٰ بحران اور تجارتی معاہدہ اہم موضوعات

جی 7 اجلاس 2026: آج مودی اور ٹرمپ کی ملاقات، مشرقِ وسطیٰ بحران اور تجارتی معاہدہ اہم موضوعات

17/06/2026
الطاف بخاری پارٹی کے دوسری مرتبہ صدر منتخب

ریاستی درجے کے بحال کی جدوجہد میں سیاسی اتحاد ضروری : الطاف بخاری

16/06/2026
نیٹ   امتحان سے قبل بھارت میں ٹیلیگرام عارضی طور پر بلاک

نیٹ امتحان سے قبل بھارت میں ٹیلیگرام عارضی طور پر بلاک

16/06/2026
لائن آف کنٹرول پر پُراسرار دھماکہ، چار فوجی اہلکار زخمی

لائن آف کنٹرول پر پُراسرار دھماکہ، چار فوجی اہلکار زخمی

16/06/2026
محبوبہ مفتی نے کیا آر ایس ایس لیڈر کے پاکستان سے بات چیت ریمارکس کا خیرمقدم

محبوبہ مفتی کا پی ایس اے کے تحت گرفتار نوجوانوں کی رہائی اور عاشورہ جلوسوں کی اجازت کا مطالبہ

16/06/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »