امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ، 26 جولائی: کشمیر ڈویژن کے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی اسکول موسم گرما کی تعطیلات کے اختتام کے بعد کل بروز پیر دوبارہ کھل جائیں گے۔ موسم گرما کی تعطیلات میں مزید کسی قسم کی توسیع نہیں کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں پیر سے معمول کے مطابق تدریسی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوں گی۔ طلبہ، اساتذہ اور دیگر عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اسکول پہنچ کر تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔
واضح رہے کہ محکمہ اسکولی تعلیم کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات پہلے سے مقررہ شیڈول کے مطابق ختم ہو رہی ہیں اور کل سے کشمیر ڈویژن بھر میں تمام سرکاری اور منظور شدہ نجی اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔






