• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امرناتھ یاتریوں کے لیے کھانے کا مینو جاری

امرناتھ یاتریوں کے لیے کھانے کا مینو جاری

by امت ڈیسک
01/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر): یکم جولائی سے امرناتھ یاترا شروع ہونے والی ہے جس کے پیش نظر یاتریوں کی صحت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، شری امرناتھ شرائن بورڈ نے کھانے کا مینو جاری کیا ہے، جو تمام لنگر تنظیموں، کھانے کے اسٹالوں، دکانوں اور دیگر اداروں پر لاگو ہوگا۔ گاندربل اور اننت ناگ کے ضلع مجسٹریٹ کھانے کے مینو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائیں گے۔ بورڈ کے جاری کردہ فوڈ مینو میں دستیاب اشیاء میں اناج، دالیں، ہری سبزیاں، ٹماٹر، ساگ، نیوٹریلا سویا چنکس، سادہ دال، سلاد، پھل وغیرہ یاتریوں کو دستیاب کرائے جا سکتے ہیں۔ اسی طرح سادہ چاول، جیرا چاول، کھچڑی اور نٹریلا چاول دستیاب ہوں گے۔ وہیں روٹی (پھولکا)، دال روٹی، مسی روٹی، مکی کی روٹی، تندوری روٹی، کلچہ، ڈبل روٹی،رسک، چاکلیٹ، بسکٹ، بھنا ہوا چنا، گڑ، سانبر، اڈلی، اُتپم، پوہا، سبزی والی سینڈوچ ، بریڈ جام، کشمیری نان (گرڈا) اور سبزی والے موموس دستیاب ہوں گے۔ مشروبات میں، ہربل چائے، کافی، کم چکنائی والا دہی، شربت، لیمن اسکواش/پانی، کم چکنائی والا دودھ، پھلوں کا رس، سبزیوں کا سوپ، منرل پینے کا پانی، گلوکوز (معیاری پیکڈ فارم) دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ کھیر (چاول/صابو دانا)، دلیا، انجیر، خوبانی، دیگر خشک میوہ جات (بھنے ہوئے)، کم چکنائی والے دودھ کے ساتھ ورمیسیلی، شہد، ابلی ہوئی مٹھائیاں (کینڈی) دستیاب ہوں گی۔ اس کے علاوہ بھنے ہوئے پاپڑ، تل کے لڈو، ڈھوکلا، چکی (گجک)، ریوڑی، پھلیاں، مکھنے، مرمرہ، خشک پیٹھا، آملہ مربہ، فروٹ مربہ، سبز ناریل دستیاب ہوگا۔

وہیں ہر قسم کا نان ویجیٹیرین کھانا، شراب، تمباکو، گٹکھا، پان مسالہ، سگریٹ نوشی اور دیگر نشہ آور اشیاء، پلاؤ / فرائیڈ رائس، پوری بھٹورا، پیزا، برگر،سٹففید پرانٹھا، ڈوسا، تلی ہوئی روٹی، مکھن کے ساتھ روٹی، کریم پر مبنی کھانا، اچار، چٹنی، تلے ہوئے پاپڑ، چومین اور دیگر قسم کے تلے ہوئے اور فاسٹ فوڈ کے علاوہ کولڈ ڈرنکس، حلوہ، جلیبی، گلاب جامن، لڈو، کھویا برفی، رسگلہ اور کنفیکشنری کی دیگر اقسام، کرنچی اسنیکس (جس میں زیادہ چکنائی اور نمک ہوتا ہے)، چپس، مٹی، نمکین، مکسچر، پکوڑے، سموسے، تلے ہوئے خشک میوہ جات اور دیگر گہری تلی ہوئی اشیاء پر پابندی ہے۔ بورڈ کے مطابق کھانے کے مینو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور جرمانہ کیا جائے گا۔ جہاں اس وقت بابا برفانی کے درشن کے لیے ملک بھر سے یاتریوں کی ایڈوانس رجسٹریشن ہو رہی ہے وہیں اس بار بورڈ نے ہریاتری کے لیے پانچ لاکھ روپے کا حادثہ انشورنس رکھا ہے۔ روایتی بالتال اور پہلگام راستوں سے روزانہ دس- دس ہزاریاتریوں کو بھیجنے کا انتظام ہوگا۔ اس بار یاترا ٹریک پر تقریباً 120 لنگر لگائے جا رہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر میں شدت پسندی کو فروغ دینے والی 14 موبائل ایپس بلاک

Next Post

آزاد پارٹی نے عبدالرشید کو بنیادی رکنیت سے برطرف کردیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیری شال فروشوں پر حملوں کے خلاف انجینئر رشید کے ہماچل اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط

25/12/2025
فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

25/12/2025

14/12/2025
سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

08/12/2025
جموں و کشمیر میں نیشنل لا یونیورسٹی آئندہ سال اپریل سے شروع ہونے کی امید: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جموں کشمیر کا ہر ایک شہری دہشت گرد نہیں : عمر عبداللہ

13/11/2025
ایل جی سنہا کا کشمیری نوجوانوں سے خطاب: ’استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبان اپنائیں‘

ریاستی درجہ کے بہانے عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں: ایل جی کہ عمر پر تنقید

31/10/2025
Next Post
آزاد پارٹی نے عبدالرشید کو بنیادی رکنیت سے برطرف کردیا

آزاد پارٹی نے عبدالرشید کو بنیادی رکنیت سے برطرف کردیا

ہمارے معاشرے کی ممکنہ معاشی خوشحالی اور ترقی کا انحصار مزدور طبقے پر ہے: الطاف بخاری

ہمارے معاشرے کی ممکنہ معاشی خوشحالی اور ترقی کا انحصار مزدور طبقے پر ہے: الطاف بخاری

گاندربل گاؤں میں ٹرک سے کار کی ٹکر سے جوڑا زخمی

ایل جی نے آر ایس پورہ میں خصوصی گورننس کیمپ کا افتتاح کیا

*سرینگر میں سیلفی لیتے ہوئے چلتی ٹرین کی زد میں آکر خاتون جاں بحق*

*اننت ناگ میں سلیب سے گر کر ایک شخص کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »