• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result

by امت ڈیسک
14/12/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : جموں و کشمیر حکومت نے سال 2026 کے لیے سرکاری تعطیلات کا کیلنڈر جاری کیا ہے۔ جس میں ایک بار پھر 13 جولائی یوم شہداء اور جموں کشمیر کے قدآوار لیڈر مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے یوم پیدائش 5دسمبر کو کوئی تعطیل نہیں ہوگی۔ سیول سیکریٹریٹ سے جاری آرڈر میں مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں سال 2026کی سرکاری چھٹیوں کی اطلاع دی گئی ہے۔

آرڈر میں صوبہ کشمیر کے لئے جن تعطیلات کو فہرست میں رکھا گیا، ان میں 23 جنوری 2026 کو شب معراج کے بعد کا جمعہ، عرس شاہ ہمدان صاحب (رح) کی تعطیلات رکھی گئی ہیں جبکہ 2 جون 2026 کو میلہ خیر بھوانی اور 8 اکتوبر 2026 کو عرس شیخ نور الدین صاحب (رح) کی تعطیلات ہوں گی۔ اسی طرح صوبہ جموں میں 13 جنوری 2026 کو لوہری اور یکم فروری 2026 کو شری گرو روی داس جی کے یوم پیدائش کو صوبائی تعطیلات ہوں گی۔

جاری سرکیولر میں مخصوص صوبے، اضلاع اور محدود تعطیلات کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔ ان میں مہاویر جینتی (26 مارچ)، میلہ باہو فورٹ (31 مارچ) اور جموں ضلع کے لیے گڈ فرائیڈے (3 اپریل) شامل ہیں۔ عرس شاہ فرید الدین صاحب (21 جون) اور سرتھل دیوی جی یاترا (21-22 جولائی) ضلع کشتواڑ کے لیے، بھدرواہ اور بھلیسہ تحصیلوں کے لیے کیلاش یاترا (9-10 ستمبر) اور میلا پَٹ (18-19 ستمبر)۔ اسی طرح عرس شاہ اسرار الدین صاحب 10 نومبر کے موقع پر کشتواڑ، ڈوڈہ اور رام بن اضلاع میں تعطیل ہوگی۔

محدود تعطیلات میں پرشورام جینتی، گرو ارجن دیو جی کا یوم شہادت، کبیر جینتی اور رکشا بندھن شامل ہیں۔ وہیں آرڈر میں حسب سابق سبھی مسلم تعطیلات چاند (ہلال) کی رؤیت سے مشروط رکھی گئی ہیں۔

دریں اثنا، آرڈر کے نیگوشیبل انسٹرومنٹس ایکٹ 1881 کے تحت یونین ٹیریٹری بھر میں منائی جانے والی سرکاری تعطیلات -جو کہ 2026 میں بینکوں اور مالیاتی اداروں میں بھی منائی جائیں گی- میں یوم جمہوریہ، مہاشیو راتری، ہولی (صرف صوبہ جموں)، شب قدر، عیدالفطر، عیدالاضحیٰ (دو ایام) شامل ہیں۔ اسی طرح یوم آزادی، عید میلاد النبی (ﷺ)، جنم اشٹمی، گاندھی جینتی، یوم الحاق (Accession Day)، دیوالی، گرو نانک دیو جی کا جنم دن اور کرسمس وغیرہ کی تعطیلات بھی قابل ذکر ہیں۔

ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سال 2026 کی تعطیلات سے متعلق اس حکومتی آرڈر پر ایڈیشنل سیکریٹری کے دستخط ثبت ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مذاکرات کے بعد ہڑتال واپس، ٹرانسپورٹروں نے 15 دسمبر کی شٹر ڈاؤن کال منسوخ کر دی

Next Post

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیری شال فروشوں پر حملوں کے خلاف انجینئر رشید کے ہماچل اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط

25/12/2025
فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

25/12/2025
سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

08/12/2025
جموں و کشمیر میں نیشنل لا یونیورسٹی آئندہ سال اپریل سے شروع ہونے کی امید: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جموں کشمیر کا ہر ایک شہری دہشت گرد نہیں : عمر عبداللہ

13/11/2025
ایل جی سنہا کا کشمیری نوجوانوں سے خطاب: ’استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبان اپنائیں‘

ریاستی درجہ کے بہانے عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں: ایل جی کہ عمر پر تنقید

31/10/2025
کشمیر میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان

کشمیر میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان

31/10/2025
Next Post
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

سرکاری تعطیلات کا کلینڈر جاری: یوم شہداء، شیخ عبداللہ کا یوم پیدائش فہرست میں پھر شامل نہیں

رتلے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ انکشافات: کانگریس کا بی جے پی نشانہ، اعلیٰ سطح کی جانچ کا مطالبہ

رتلے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ انکشافات: کانگریس کا بی جے پی نشانہ، اعلیٰ سطح کی جانچ کا مطالبہ

آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بخشی  نگر پولیس اسٹیشن کے قریب غنڈوں کے حملے میں  سب انسپکٹر زخمی

بخشی نگر پولیس اسٹیشن کے قریب غنڈوں کے حملے میں سب انسپکٹر زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »