• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, فروری ۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں نئے انتظامی یونٹس قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں نئے انتظامی یونٹس قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
07/02/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں : جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے واضح کیا ہے کہ یونین ٹیریٹری میں کسی بھی نئے ایڈمنسٹریٹیو یونٹ (انتظامی اکائی) کے قیام کا فی الحال ان کی حکومت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت کی ترجیح ’’نئے یونٹس بنانے کے بجائے پہلے سے قائم انتظامی ڈھانچے کو مکمل طور پر فعال بنانا ہے۔‘‘

جموں کشمیر اسمبلی میں نیشنل کانفرنس (این سی) کے رکن سلمان ساگر کے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’ماضی میں قائم کیے گئے کئی ایڈمنسٹریٹیو یونٹ اب تک مکمل طور پر فعال نہیں ہو سکے ہیں، اس لیے اس مرحلے پر نئے یونٹس بنانے کا فیصلہ مناسب نہیں ہوگا۔‘‘

سلمان ساگر نے سرینگر کی عیدگاہ اسمبلی نشست اور شمالی تحصیل کو تقسیم کر کے بژھ پورہ تحصیل کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔ اپنی مانگ کے لیے انہوں نے یہ موقف اختیار کیا کہ ’’موجودہ تحصیلوں میں کام کر رہے عملہ کو آبادی کے ایک بڑے حصے کو خدمات فراہم کرنی ہوتی ہیں جن میں انہیں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘

اسی دوران نیشنل کانفرنس کے دیگر اراکین، تنویر صادق اور عبدالمجید لارمی نے بھی اپنے اپنے علاقوں میں نئی انتظامی اکائیوں کے قیام کا مطالبہ کیا، جبکہ کچھ دیگر اراکین نے اس موضوع پر اظہار خیال کے لیے وقت مانگا۔

تاہم وزیر اعلیٰ نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مختلف اراکین اسمبلی کی جانب سے نئی انتظامی اکائیوں کے قیام سے متعلق سفارشات موصول ہو رہی ہیں، تاہم ان کی توجہ اس وقت موجودہ یونٹس کو فعال بنانے پر مرکوز ہے۔

عمر عبداللہ نے اسمبلی میں تصدیق کی گئی کہ پہلے سے قائم انتظامی یونٹس کے حوالہ سے انہیں بار بار شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ یونٹس کے پاس نہ تو مناسب عمارتیں ہیں اور نہ ہی مکمل عملہ۔ عمر کے مطابق ’’یہ مسائل حکومتی توجہ طلب ہیں۔‘‘

وزیر اعلیٰ نے یاد دلایا کہ سال 2013 میں جموں و کشمیر بھر میں تحصیلوں اور نیابتوں سمیت کئی انتظامی اکائیاں قائم کی گئی تھیں، جن میں سے متعدد کو آج بھی مکمل عملہ اور بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو قائم کی گئی ان اکائیوں کا حقیقی فائدہ پہنچ سکے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

07/02/2026
اسلام آباد دھماکہ : بھارت نے پاکستان کے الزامات کو مسترد کر دیا

اسلام آباد دھماکہ : بھارت نے پاکستان کے الزامات کو مسترد کر دیا

07/02/2026
پاکستان میں  مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

پاکستان میں مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

06/02/2026
میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

06/02/2026
گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

06/02/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

بیوروکریٹس کا تیار کردہ، سیاسی سمت سے محروم: سجاد لون کا جموں و کشمیر بجٹ پر شدید تنقید

06/02/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »