• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, فروری ۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

by امت ڈیسک
06/02/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جامع مسجد کے نواح شہام پورہ نوہٹہ اورچھتہ بل میں پیش آئے آتشزدگی کے ہولناک واردات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، جس میں چھتہ بل میں10 اور شہام پورہ نوہٹہ میں12 رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے اور کئی خاندان سخت سردی کے موسم میں بے گھر ہوگئے ہیں۔

میرواعظ نے کہا کہ اس موسمِ سرما میں شہر کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ خصوصاً سردیوں کے دوران ہر ممکن احتیاط برتیں کیونکہ گرمی حاصل کرنے کے آلات کے زیادہ استعمال سے آگ لگنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

میرواعظ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ متعلقہ محکمے بالخصوص فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو گنجان آباد علاقوں جیسے شہرِ خاص میں ایسے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بہتر تیاری رکھنی چاہیے۔ گزشتہ شب کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ کے پاس پانی ختم ہوگیا تھا اور علاقے میں موجود کئی فائر ہائیڈرینٹس غیر فعال پائے گئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فائر ہائیڈرینٹس کی باقاعدہ جانچ اور دیکھ بھال کی جائے تاکہ وہ ہر وقت قابلِ استعمال رہیں۔

میرواعظ نے فائر بریگیڈ کے عملے کی جرات اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اہلکار اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عوام کی مدد کرتے ہیں، لیکن اگر انہیں مناسب آلات اور وافر مقدار میں پانی میسر نہ ہو تو وہ اپنی ذمہ داریاں مو ¿ثر طریقے سے کیسے انجام دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر جامع مسجد کے فوارے سے پانی نکالنا پڑا جس کے بعد صورتحال قابو میں آئی۔
نمازِ جمعہ کے بعد میرواعظ نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔
میرواعظ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شہام پورہ اورچھتہ بل کے ان افسوسناک واقعات کا فوری نوٹس لے اور آگ سے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد اور سہولیات فراہم کرے۔

انہوں نے جامع مسجد کے منبر سے عوام سے بھی پُرزور اپیل کی کہ وہ آگے بڑھ کر متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں اور ان کے گھروں کی دوبارہ تعمیر میں ہاتھ بٹائیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

06/02/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

بیوروکریٹس کا تیار کردہ، سیاسی سمت سے محروم: سجاد لون کا جموں و کشمیر بجٹ پر شدید تنقید

06/02/2026
دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

06/02/2026
اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا چناب ویلی اور پیر پنجال خطوں کے لیے ریل رابطہ قائم کرنے کا مطالبہ

06/02/2026
جموں و کشمیر بجٹ 2026-27 پیش: عمر عبداللہ نے کیا خاص اعلانات کیے

جموں و کشمیر بجٹ 2026-27 پیش: عمر عبداللہ نے کیا خاص اعلانات کیے

06/02/2026
جموں کشمیر بجٹ 2026: فصل بیمہ اسکیم، غریب ترین کنبوں کیلئے سالانہ مفت 6سلینڈر کا اعلان

جموں کشمیر بجٹ 2026: فصل بیمہ اسکیم، غریب ترین کنبوں کیلئے سالانہ مفت 6سلینڈر کا اعلان

06/02/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »