امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی، 23 فروری:بھارت نے ایران میں مقیم اپنے تمام شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کسی بھی دستیاب ذریعۂ سفر کے ذریعے فوری طور پر ایران چھوڑ دیں۔
یہ ہدایت ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خدشات بڑھ رہے ہیں اور ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
سفارتخانے کی اہم ہدایات
تہران میں بھارتی سفارتخانہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ:تمام بھارتی شہری، طلبہ، زائرین، کاروباری افراد اور سیاح فوری طور پر ایران چھوڑ دیں۔احتجاجی مقامات اور ہجوم والی جگہوں سے دور رہیں۔اپنے پاسپورٹ اور سفری دستاویزات ہمہ وقت اپنے پاس رکھیں۔سفارتخانے کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن لازمی کروائیں۔
اگر انٹرنیٹ کی بندش ہو تو اہلِ خانہ بھارت سے رجسٹریشن مکمل کریں۔
ہنگامی رابطہ نمبر
+989128109115
+989128109109
+989128109102
+989932179359
کشیدگی کی وجہ کیا ہے؟
عمان کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدے پر مذاکرات جاری ہیں۔ اگلا دور جنیوا میں 26 فروری کو ہوگا۔
ادھر امریکی صدر نے ایران کو 10 سے 15 دن کی مہلت دیتے ہوئے سخت بیان جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی امریکہ نے خطے میں اپنی فوجی موجودگی بھی بڑھا دی ہے، جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔
ایران کی مختلف جامعات میں طلبہ احتجاج بھی جاری ہیں جس سے عدم استحکام کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔






