• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, مارچ ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، ایران کی عوام کو اپنی قیادت کا فیصلہ خود کرنے کا حق، عمر عبداللہ

جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، ایران کی عوام کو اپنی قیادت کا فیصلہ خود کرنے کا حق، عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
03/03/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کی عوام سے تحمل اور قانون کے دائرے میں رہ کر اپنے جذبات کے اظہار کی اپیل کی۔ جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کی عوام کو اپنی قیادت کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے اسرائیل، امریکہ اور ایران کے درمیان جاری تنازع کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اور کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا اختیار نہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ امریکہ اور اسرائیل کو کس قانون کے تحت یہ کارروائی کرنے کا حق حاصل تھا۔ وزیراعلیٰ نے وادی میں خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد پیدا شدہ کشیدہ حالات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس یا مرکزی نیم فوجی دستوں کی جانب سے طاقت کا غلط استعمال ہوا ہے تو اس کی جانچ ہونی چاہیے تاہم عوام کو بھی جذبات میں آ کر حالات کو مزید خراب نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چند عناصر ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بعض مقامات سے پتھراؤ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ جلد از جلد حالات معمول پر آئیں اور لوگوں کو پرامن سرگرمیاں جاری رکھنے کی آزادی ملے ۔انہوں نے مذہبی رہنماؤں اور کمیونٹی لیڈروں سے بھی اپیل کی کہ وہ عوام کی رہنمائی کریں تاکہ امن و امان برقرار رہے۔ ایران میں موجود ہندوستانی شہریوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر حکومت وزارتِ خارجہ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور بیشتر طلبہ و دیگر افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے وہاں موجود افراد سے سفارتخانے کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

اس سے پہلے عمر عبداللہ نے جموں میں منعقدہ قومی گورننس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکست بھارت کا خواب اسی وقت شرمندۂ تعبیر ہو سکتا ہے جب ملک کی ہر ریاست اور ہر خطہ ترقی کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ترقی صرف چند ریاستوں یا علاقوں تک محدود رہی تو ایک ترقی یافتہ بھارت کا خواب ادھورا رہ جائے گا۔ ان کے مطابق ضلع سطح پر بہتر حکمرانی ہی قومی ترقی کی بنیاد ہے۔ اس کانفرنس کا انعقاد محکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات نے حکومت ہند اور حکومت جموں و کشمیر کے اشتراک سے کیا تھا جس میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سمیت متعدد اعلیٰ افسران اور عوامی نمائندگان نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ نے ای آفس نظام اور ڈیجیٹل گورننس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی نے شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ کیا ہے تاہم اس کے ساتھ ذمہ داری بھی بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے سنگل ونڈو نظام کو مؤثر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو حقیقی معنوں میں سہولت فراہم کی جانی چاہیے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وادی میں 7 مارچ تک سکول بند رہیں گے:سکینہ ایتو

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وادی میں 7 مارچ تک سکول بند رہیں گے:سکینہ ایتو

وادی میں 7 مارچ تک سکول بند رہیں گے:سکینہ ایتو

03/03/2026
کل وادی میں آٹھ اضلاع میں سکول کھلیں گے: سکینہ ایتو کا اعلان

کل وادی میں آٹھ اضلاع میں سکول کھلیں گے: سکینہ ایتو کا اعلان

03/03/2026
سری نگر پولیس کی فیک نیوز کے خلاف کارروائی، سائبر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج

سری نگر پولیس کی فیک نیوز کے خلاف کارروائی، سائبر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج

03/03/2026
خامنہ ای کی شہادت پر وادی کشمیر میں شدید احتجاج، مسلسل دوسرے روز بھی پابندیاں برقرار

خامنہ ای کی شہادت پر وادی کشمیر میں شدید احتجاج، مسلسل دوسرے روز بھی پابندیاں برقرار

03/03/2026
امریکہ–اسرائیل حملوں کے بعد ممکنہ بدامنی پر ایم ایچ اے کا الرٹ

امریکہ–اسرائیل حملوں کے بعد ممکنہ بدامنی پر ایم ایچ اے کا الرٹ

02/03/2026
کویت میں متعدد امریکی جنگی طیارے گر کر تباہ، کویت کی وزارت دفاع کا بیان

کویت میں متعدد امریکی جنگی طیارے گر کر تباہ، کویت کی وزارت دفاع کا بیان

02/03/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »