امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 6 مارچ: جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 16 امیدواروں نے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے سیول سروسز امتحان 2025 میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ نتائج کا اعلان جمعہ کے روز کیا گیا۔
کامیاب امیدواروں میں سوان شرما (148)، توصیف گنی (254)، رتیکا (456)، سویش شیوم (572)، منیب پرہ (581)، غلام دین (683)، دوارکا گاڈھی (721)، آکاش (747)، کوہِ صفا (763)، یاسر (811)، ابھیشیک (820)، پنکج (856)، محمد اعجاز (869)، اظہر (886)، سرفراز (936) اور عرفان (957) شامل ہیں۔
یو پی ایس سی کے مطابق اس امتحان کے ذریعے امیدواروں کو انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس)، انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس) اور انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) سمیت مختلف مرکزی خدمات میں تعینات کیا جاتا ہے۔
کمیشن نے مجموعی طور پر 958 امیدواروں کو مختلف خدمات کے لیے منتخب کیا ہے، جب کہ یہ نتائج اگست 2025 میں منعقدہ تحریری امتحان اور دسمبر 2025 سے فروری 2026 کے درمیان ہونے والے انٹرویوز کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔





