• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, مارچ ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میرواعظ کشمیر، محبوبہ مفتی نے کیا آسیہ اندرابی کی سزا پر نظر ثانی کا مطالبہ

میرواعظ کشمیر، محبوبہ مفتی نے کیا آسیہ اندرابی کی سزا پر نظر ثانی کا مطالبہ

by امت ڈیسک
25/03/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: کشمیر کی معمر خاتون علیحدگی پسند لیڈر آسیہ اندرابی کو عمر قید کی سزا سنائے جانے پر جموں کشمیر خاص کر وادی میں سیاسی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں ایک جانب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بعض لیڈران نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے وہیں مولوی عمر فاروق، محبوبہ مفتی سمیت دیگر کئی رہنماؤں نے اس فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

علیحدگی پسند لیڈر اور میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر لکھا: "آسیہ اندرابی صاحبہ اور ان کی ساتھیوں – صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین – کو سزا سنانا لمحہ فکریہ ہے۔ پہلے ہی نظر بندی میں گزارے گئے برسوں کو دیکھتے ہوئے سنائی گئی سزا کی شدت اور سختی عیاں اور نمایاں ہے۔” یاد رہے کہ گزشتہ روز علیحدگی پسند رہنما آسیہ اندرابی کو دہلی کی ایک کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی۔ اندرابی گزشتہ سات برسوں سے قید میں ہے اور ان کا خاوند بھی گزشتہ تین دہائیوں سے بھی زائد عرصہ سے جیل میں ہے۔

میرواعظ نے ایکس پر مزید لکھا: ” ہم امید کرتے ہیں کہ جمہوری اقدار کے مطابق اور انسانی بنیادوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے کیس کا حساسیت اور ہمدردی کے ساتھ جائزہ لیا جائے، خاص طور پر آسیہ جی کی عمر اور صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں رہا کیا جائے۔”

ادھر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے آسیہ اندرابی کے طریقہ کار اور ان کے سیاسی نظریات کے ساتھ اپنا کھلا اختلاف بیان کرتے ہوئے آسیہ اندرابی کی صحت اور عمر کا لحاظ کرتے ہوئے سنائی گئی سزا پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا: "ان کے سیاسی نظریات کے ساتھ ساتھ ہمیشہ سے میرے اختلاف رہے ہیں مگر ان کی عمر اور جیل میں بتائے گئے اتنے برسوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی سزا پر نظر ثانی کی جانے چاہئے” محبوبہ مفتی نے "عمر قید” کو "تا حیات” قید کے بجائے ایک مخصوص مدت تک کے لیے کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشستیں زیر غور، جموں و کشمیر میں اسمبلی نشستیں 135 تک بڑھنے کا امکان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشستیں زیر غور، جموں و کشمیر میں اسمبلی نشستیں 135 تک بڑھنے کا امکان

انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشستیں زیر غور، جموں و کشمیر میں اسمبلی نشستیں 135 تک بڑھنے کا امکان

25/03/2026
ملی ٹنسی سے تعلق ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ دینے سے انکار کرنے کے متعلق عدالت عالیہ کا فیصلہ خوش آئند: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کی آسیہ اندرابی کے لیے انسانی بنیادوں پر پیرول کی اپیل

25/03/2026
انڈین آئل نے ایندھن کی قلت کی افواہوں کی تردید کر دی، عوام سے گھبراہٹ میں خریداری سے گریز کی اپیل

انڈین آئل نے ایندھن کی قلت کی افواہوں کی تردید کر دی، عوام سے گھبراہٹ میں خریداری سے گریز کی اپیل

25/03/2026
حکومت نے آج مغربی ایشیا کے بحران پر کُل جماعتی اجلاس طلب کر لیا

حکومت نے آج مغربی ایشیا کے بحران پر کُل جماعتی اجلاس طلب کر لیا

25/03/2026
ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کو بھیجا جنگ بندی کا 15 نکاتی منصوبہ

ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کو بھیجا جنگ بندی کا 15 نکاتی منصوبہ

25/03/2026
ٹرمپ نے بھارت پاکستان جنگ ختم کرانے کا دعویٰ ایک بار پھر دہرایا

ایران جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر رضامند، ایک ‘بڑا تحفہ’ بھی دیا: ٹرمپ

25/03/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »