امت نیوز ڈیسک //
ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ’دشمن عوامی سطح پر مذاکرات کے اشارے دیتا ہے جبکہ خفیہ طریقے سے زمینی حملے کی منصوبہ بندی کر ر ہا ہے۔‘
ایرانی میڈیا اداروں کے مطابق قالیباف کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ ’15 نکاتی فہرست کے ذریعے وہ چیزیں حاصل کرنا چاہتا ہے جو وہ جنگ کے ذریعے نہیں حاصل کر سکا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج ’امریکی فوجیوں کے ملک میں داخل ہونے کا انتظار کر رہی ہیں تاکہ ان پر آگ برسا سکیں۔‘





