• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, اپریل ۱۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا

چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا

روشنیوں سے بھرپور اس شو میں آسمان پر تھری ڈی چینی لالٹینیں، شہری مناظر اور پیچیدہ ڈیزائنز تخلیق کیے گئے

by امت ڈیسک
17/04/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

ویب ڈیسک//

چین نے جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ہزاروں ڈرونز کو بیک وقت فضا میں اُڑا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

یہ شاندار مظاہرہ صوبہ انہوئی کے شہر ہیفی میں پیش کیا گیا، جہاں آسمان روشنیوں اور دلکش مناظر سے جگمگا اٹھا۔

چینی کمپنی ای ہینگ ایگرٹ نے اس لائٹ شو کے دوران بیک وقت 22 ہزار 580 ڈرونز فضا میں بھیج کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل بھی چین کی مختلف کمپنیاں 11 ہزار سے زائد اور 15 ہزار سے زیادہ ڈرونز اُڑا کر ریکارڈ بنا چکی تھیں، تاہم اس نئی کامیابی نے تمام سابقہ ریکارڈز کو واضح طور پر پیچھے چھوڑ دیا۔

اس مظاہرے کی خاص بات یہ تھی کہ ہزاروں ڈرونز کو ایک ساتھ کنٹرول کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ’’سوارم انٹیلیجنس‘‘ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔ اس جدید نظام کے ذریعے تمام ڈرونز کو ایک یونٹ کی طرح چلایا گیا، جس کے نتیجے میں اتنی بڑی تعداد کے باوجود کسی قسم کا تصادم یا حادثہ پیش نہیں آیا۔

روشنیوں سے بھرپور اس شو میں آسمان پر تھری ڈی چینی لالٹینیں، شہری مناظر اور پیچیدہ ڈیزائنز تخلیق کیے گئے، جنہوں نے حاضرین کو حیرت میں ڈال دیا۔ اگرچہ چند ڈرونز تکنیکی خرابی کے باعث اڑان نہ بھر سکے، تاہم باقی ڈرونز نے کامیابی کے ساتھ ریکارڈ قائم کر دیا۔

ماہرین کے مطابق یہ مظاہرہ صرف تفریح یا فن کا نمونہ نہیں بلکہ چین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تکنیکی برتری کا واضح اظہار بھی ہے۔ جدید ڈرون ٹیکنالوجی میں اس مہارت کو عالمی سطح پر طاقت کے مظاہرے کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

دفاعی تجزیہ کار اس پیش رفت کو ایک اہم پیغام قرار دیتے ہیں۔ ان کے مطابق ایک ہی نیٹ ورک کے تحت ہزاروں ڈرونز کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت مستقبل میں ’’ایئرئیل سیچوریشن اٹیک‘‘ جیسے تصورات کو تقویت دے سکتی ہے، جہاں کم لاگت مگر بڑی تعداد میں موجود ڈرونز کسی بھی جدید دفاعی نظام کو چیلنج کر سکتے ہیں۔

یوں چین جہاں ایک جانب آسمان پر دلکش مناظر پیش کر کے دنیا کو متاثر کر رہا ہے، وہیں دوسری طرف اپنی ٹیکنالوجی اور دفاعی صلاحیتوں کا خاموش مگر واضح پیغام بھی دے رہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری

زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری

17/04/2026
دنیا کی سب سے چھوٹی آرکیڈ مشین

دنیا کی سب سے چھوٹی آرکیڈ مشین

04/03/2026
دنیا کا سب سے وزنی انسان 41 برس کی عمر میں چل بسا

دنیا کا سب سے وزنی انسان 41 برس کی عمر میں چل بسا

31/12/2025
جرمن بینک میں فلمی سٹائل کی کروڑوں ڈالر کی ڈکیتی

جرمن بینک میں فلمی سٹائل کی کروڑوں ڈالر کی ڈکیتی

31/12/2025
90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل

90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل

27/12/2025
خانہ کعبہ جگمگاتا ہوا، ناسا کے خلا باز کی خلا سے لی گئی مکہ کی تصویر وائرل

خانہ کعبہ جگمگاتا ہوا، ناسا کے خلا باز کی خلا سے لی گئی مکہ کی تصویر وائرل

09/12/2025

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »