• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جرمن بینک میں فلمی سٹائل کی کروڑوں ڈالر کی ڈکیتی

جرمن بینک میں فلمی سٹائل کی کروڑوں ڈالر کی ڈکیتی

by امت ڈیسک
31/12/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

اُمت ویب ڈیسک//

جرمنی میں چوروں نے اسی انداز میں نقب لگا کر کروڑوں کی نقدی، سونا اور دوسرا سامان لوٹ لیا جیسا کہ ہالی وڈ کی فملوں میں دکھایا جاتا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پولیس اور بینک حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ شہر گیلسن کیرچن میں کرسمس کی چھٹیوں کے دوران رات کے وقت پیش آیا جس کے لیے دیوار میں نقب لگائی گئی اور لاکرز کھولنے کے لیے ڈرلز کا استعمال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لوٹی گئی رقم اور قیمتی اشیا کی کل مالیت ساڑھے تین کروڑ ڈالر سے زائد بنتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لوہا کاٹنے والی آریوں اور ڈرل مشینوں کی مدد سے تین ہزار سے زائد لاکرز کو توڑا۔ چور کامیاب واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے اور ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ دریں اثنا ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب واردات کی خبر سامنے آئے ہی بڑی تعدد میں کسٹمر بینک کی متاثرہ برانچ پہنچے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے تفصیلات فراہم کیے جانے کا مطالبہ کیا۔ پولیس کے مطابق ’ڈاکو پارکنگ گیراج سے سپارکیس سیونگ بینک کے زیر زمین والٹ روم میں گھسے۔

بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’واقعہ کرسمس کی چھٹیوں کے دوران پیش آیا جس میں کسٹمرز کے تین ہزار دو سو 50 ڈیپازٹ باکسز میں سے 95 فیصد کو توڑا گیا۔‘

جرمنی میں پچھلے ہفتے جمعرات اور جمعے کو تمام کاروباری مراکز بند تھے جبکہ سنیچر اور اتوار کو ویک اینڈ تھا، تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ چوروں نے کرسمس کی چھٹیاں اور ویک اینڈ بینک کے اندر ہی گزارے اور اس دوران لاکرز کو کھولتے رہے۔

واردات کا علم پیر کے روز اس وقت ہوا جب صبح کے وقت ایک فائر الارم بج اٹھا اور اہلکاروں کے پہنچنے پر ان کو دیوار میں بہت بڑا سوراخ دیکھنے کو ملا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین نے بتایا کہ سنیچر اور اتوار کی رات ان کو کئی ایسے افراد دکھائی دیے جو پارکنگ گیراج کی سیڑھیوں پر بڑے بڑے بیگ اٹھائے جا رہے تھے۔سکیورٹی کیمروں میں محفوظ ویڈیو میں پیر کی صبح ایک سیاہ رنگ کی اوڈی آر ایس سکس گاڑی کو نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے اندر نقاب پوش افراد موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار کا سراغ لگانے پر پتہ چلا اس پر لگی نمبر پلیٹ ایک اور گاڑی کی تھی جو ہینوور شہر سے چوری ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق تقریباً اوسط لاکرز کی مالیت 10 ہزار یوروز کے برابر تھی اور اسی وجہ سے مجموعی نقصان کی لاگت ساڑھے تین کروڑ ڈالر سے زائد بنتی ہے۔ بہت سے متاثرین کا کہنا ہے کہ ان کے لاکرز میں موجود سامان کی مالیت بیمے کی رقم سے کہیں زیادہ تھی۔ پولیس کے مطابق بڑی تعداد میں ’ناراض کسٹمر‘ بینک کے سامنے پہنچے جو کہ سکیورٹی وجوہاٹ کی بنا پر نہیں کھلا تھا۔‘

بینک کا کہنا ہے کہ صارفین کے لیے ایک ہاٹ لائن قائم کر دی گئی ہے اور انشورنس کمپنی کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شمس الدین کالونی، منڈل محلہ گنڈ کے عوام کا ٹرانسفارمر کی تنصیب پر اظہارِ تشکر

Next Post

ریٹائرڈ ملازمین کی دوبارہ تقرری صرف غیر معمولی حالات میں: جاوید ڈار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

دنیا کا سب سے وزنی انسان 41 برس کی عمر میں چل بسا

دنیا کا سب سے وزنی انسان 41 برس کی عمر میں چل بسا

31/12/2025
90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل

90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل

27/12/2025
خانہ کعبہ جگمگاتا ہوا، ناسا کے خلا باز کی خلا سے لی گئی مکہ کی تصویر وائرل

خانہ کعبہ جگمگاتا ہوا، ناسا کے خلا باز کی خلا سے لی گئی مکہ کی تصویر وائرل

09/12/2025
لیبیائی مالک نے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا ، سوشل میڈیا پر غصے کی لہر

لیبیائی مالک نے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا ، سوشل میڈیا پر غصے کی لہر

19/08/2025
برطانوی وزیر اپنے گھر کا کرایہ حد سے زیادہ بڑھانے پر مستعفی

برطانوی وزیر اپنے گھر کا کرایہ حد سے زیادہ بڑھانے پر مستعفی

09/08/2025
پیاسے پودے آوازیں نکالتے، کیڑے، جانور سن سکتے: انوکھی تحقیق میں انکشاف

پیاسے پودے آوازیں نکالتے، کیڑے، جانور سن سکتے: انوکھی تحقیق میں انکشاف

16/07/2025
Next Post
ریٹائرڈ ملازمین کی دوبارہ تقرری صرف غیر معمولی حالات میں: جاوید ڈار

ریٹائرڈ ملازمین کی دوبارہ تقرری صرف غیر معمولی حالات میں: جاوید ڈار

نئے سال کی تقریبات کے پیشِ نظر کشمیر میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ، پولیس الرٹ پر

نئے سال کی تقریبات کے پیشِ نظر کشمیر میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ، پولیس الرٹ پر

دنیا کا سب سے وزنی انسان 41 برس کی عمر میں چل بسا

دنیا کا سب سے وزنی انسان 41 برس کی عمر میں چل بسا

’وندے ماترم‘ سنگنگ مقابلے کی تشہیر پر متحدہ مجلسِ علماء کے شرعی تحفظات

’وندے ماترم‘ سنگنگ مقابلے کی تشہیر پر متحدہ مجلسِ علماء کے شرعی تحفظات

نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »