• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, مئی ۱۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سابق امیر جماعتِ اسلامی جموں و کشمیر شیخ غلام حسن طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

سابق امیر جماعتِ اسلامی جموں و کشمیر شیخ غلام حسن طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

by امت ڈیسک
16/05/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کولگام: کالعدم تنظیم جماعتِ اسلامی جموں و کشمیر کے سابق امیر اور معروف دینی و سماجی شخصیت شیخ محمد حسن طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے وادی بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مرحوم ضلع کولگام کے تاریگام گاؤں کے رہنے والے تھے اور دو مرتبہ جماعتِ اسلامی جموں و کشمیر کے امیر رہ چکے تھے۔ وہ دینی، سماجی اور تعلیمی میدان میں اپنی خدمات کے لیے جانے جاتے تھے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2 بجے تاریگام کولگام میں ادا کی گی، جس میں بڑی تعداد میں مذہبی سماجی شخصیات کیساتھ لوگوں نے شرکت کی ہے۔

مرحوم کی وفات پر مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شیخ غلام حسن صاحب کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

شیخ غلام حسن 26 مئی 1936 کو تاریگام کولگام میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے مشکل حالات کے باوجود تعلیم حاصل کی اور بعد میں تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے۔

انہوں نے پانچ دہائیوں سے زائد عرصے تک جماعتِ اسلامی کے ساتھ وابستگی رکھی اور 2006 سے 2012 تک بطور امیر تنظیم کی قیادت بھی کی۔ انہیں ایک معتدل مزاج، باوقار اور بااثر مذہبی رہنما کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

راجوری میں مشتبہ فوڈ پوائزننگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ سات افراد اسپتال میں زیرِ علاج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

راجوری میں مشتبہ فوڈ پوائزننگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ سات افراد اسپتال میں زیرِ علاج

راجوری میں مشتبہ فوڈ پوائزننگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ سات افراد اسپتال میں زیرِ علاج

16/05/2026
چابہار بندرگاہ ایران اور ہندوستان کے درمیان تعاون کی علامت، ایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بیان

چابہار بندرگاہ ایران اور ہندوستان کے درمیان تعاون کی علامت، ایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بیان

16/05/2026
مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: کمال مولا مسجد کو مندر قرار دیا

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: کمال مولا مسجد کو مندر قرار دیا

15/05/2026
جموں کشمیر اسمبلی میں پانچ ایم ایل ایز کی نامزدگی کے کیس کی سماعت 17 جولائی تک ملتوی

جموں کشمیر اسمبلی میں پانچ ایم ایل ایز کی نامزدگی کے کیس کی سماعت 17 جولائی تک ملتوی

15/05/2026
جموں و کشمیر میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی 2027 تک مؤخر

جموں و کشمیر میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی 2027 تک مؤخر

15/05/2026
بھاجپا  کا کشمیر میں شراب فروشی کے خلاف احتجاج، وزیر اعلیٰ رہائش گاہ کی جانب مارچ

بھاجپا کا کشمیر میں شراب فروشی کے خلاف احتجاج، وزیر اعلیٰ رہائش گاہ کی جانب مارچ

15/05/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »