• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, مئی ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
تشدد اور طاقت کمزوری، مکالمہ اصل قوت: میرواعظ کشمیر نے پھر دیا بات چیت پر زور

تشدد اور طاقت کمزوری، مکالمہ اصل قوت: میرواعظ کشمیر نے پھر دیا بات چیت پر زور

by امت ڈیسک
22/05/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : میرواعظِ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نمازِ جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ "آج جب ہم جامع مسجد کے اس تاریخی احاطے میں جمع ہیں تو ہمارے دل درد اور افسوس سے بھرے ہوئے ہیں کیونکہ ایک بار پھر ہمیں اپنے محبوب رہنما اور شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارِ شہداء، عیدگاہ، سرینگر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔”

انہوں نے گزشتہ 36 برس کے عرصہ کو کشمیر کے لیے انتہائی کٹھن قرار دیتے ہوئے کہا: "اس عرصے میں کشمیر نے سانحات، تشدد اور بے شمار نقصانات دیکھے، مگر آج تک کوئی بہترانجام یا سکون نصیب نہیں ہوا۔ شہیدِ ملت (مولوی عمر فاروق کے والد اور سابق میرواعظ مولوی محمد فاروق)اس حقیقت کو بخوبی سمجھتے تھے کہ کشمیر کا تنازع اگرچہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اقتدار اور سرزمین کا مسئلہ بن چکا تھا، لیکن اس کی اصل قیمت کشمیری عوام ادا کر رہے تھے، جن کے ساتھ بے زبان جانوروں جیسا سلوک کیا گیا۔ ان کی سیاسی جدوجہد اس لیے تھی کہ کشمیری عوام کی آواز سنی جائے، ان کے جمہوری امنگوں کا احترام کیا جائے اور ان کے عزت نفس و وقار کو تسلیم کیا جائے۔”

میر واعظ نے کہا کہ "مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کیے گئے بین الاقوامی وعدے کبھی پورے نہیں کیے گئے، جبکہ پڑوسی ممالک کے درمیان جنگوں نے بھی کسی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا۔ اسی لیے شہیدِ ملت ہمیشہ اس بات پر زور دیتے رہے کہ دونوں ممالک آپس میں بات چیت کریں، مسئلے کے حل کا کوئی راستہ نکالیں اور اس عمل میں جموں و کشمیر کے عوام کو بھی ساتھ لے کر چلیں، تاکہ ان کے تحفظات اور جمہوری امنگوں کو اہمیت مل سکے۔” انہوں نے کہا کہ "شہیدِ ملتؒ کا نظریہ اور راستہ آج بھی اتنا ہی اہم اور بامعنی ہے جتنا 36 برس پہلے تھا۔”

انہوں نے کہا کہ شہید میرواعظؒ تشدد سے شدید نفرت کرتے تھے۔ "ان کے نزدیک تشدد اور طاقت کا استعمال قوت نہیں بلکہ کمزوری کی علامت تھا۔ وہ ہمیشہ مکالمے کے حامی رہے اور اپنی پوری زندگی اسی پر عمل کرتے رہے۔ وہ ہر ایک سے رابطے میں رہتے تھے، حتیٰ کہ اپنے سیاسی مخالفین سے بھی۔ ان کے نزدیک ممالک، برادریوں، مسالک اور انسانوں کے درمیان بات چیت ہی پُرامن اور باوقار بقائے باہمی کا بہترین ذریعہ ہے، جو عوام کی حقیقی ترقی، خوشحالی اور فلاح کا راستہ ہموار کرتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے شہیدِ ملتؒ کا خواب ایک ایسے بااختیار، مہذب اور انسان دوست معاشرے کا تھا جو حقیقی اور مضبوط جمہوریت کے سائے میں امن کے ساتھ ترقی کرے ۔میرواعظ نے مزید کہا کہ "مسئلہ کے حل، امن، بھائی چارے، عزت اور بقائے باہمی کے لیے شہیدِ ملتؒ نے جو راستہ دکھایا، یعنی مکالمے اور اعتدال کا راستہ ،گزشتہ 36 برسوں کے نشیب و فراز میں وہی ان کی رہنمائی کرتا رہا ہے، جب وہ اپنے شہید والد کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔” انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے شہید والد کے خواب کو پورا کرنے اور اپنی قوم کی خدمت جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔”

میر واعظ نے مزید کہا کہ شہیدِ ملت سابق میرواعظ مولوی محمد فاروق کی شہادت اور 21 مئی 1990 کے حول سانحہ کو 36 برس گزر چکے ہیں مگر ان زخموں کی ٹیس آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی کمی اور زیادہ شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔

اس دوران میرواعظ نے اعلان کیا کہ عید قربان کی نماز 27 مئی 2026 بروز بدھ عیدگاہ میں ادا کی جائے گی۔ اس سلسلے میں انجمن اوقاف جامع مسجد تفصیلی پروگرام جاری کرے گی

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سدھرا انہدامی کارروائی میں این سی بھی شریک: سجاد لون

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

سدھرا انہدامی کارروائی میں این سی بھی شریک: سجاد لون

22/05/2026
دو ہفتوں میں ڈینٹل سرجن کو پانچ بار کیا گیا ٹرانسفر

دو ہفتوں میں ڈینٹل سرجن کو پانچ بار کیا گیا ٹرانسفر

22/05/2026
حج 2026، سعودی سیکیورٹی فورسز کی شاندار پریڈ، لاکھوں عازمین کی فول پروف حفاظت کا عہد

حج 2026، سعودی سیکیورٹی فورسز کی شاندار پریڈ، لاکھوں عازمین کی فول پروف حفاظت کا عہد

22/05/2026
صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

22/05/2026
دہلی میں وزیر داخلہ سے  عمر عبداللہ کی ملاقات، ریاستی درجے سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال

‘موزوں وقت’ کے پنجے میں پھنسا جموں کشمیر کا ریاستی درجہ !

22/05/2026
کاکروچ جنتا پارٹی کا اکاؤنٹ ایکس پر بلاک کر دیا گیا

کاکروچ جنتا پارٹی کا اکاؤنٹ ایکس پر بلاک کر دیا گیا

21/05/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »