• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جولائی ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
انٹارکٹیکا میں ’خون کے آبشار‘ کا 100 سال پرانا معمہ حل

انڈونیشیا میں علیحدگی پسندوں نے امریکی پائلٹ کو قتل کرکے طیارے کو آگ لگا دی

طیارے میں امریکی پائلٹ سمیت 8 افراد سوار تھے، مسافروں کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں

by امت ڈیسک
03/07/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

ویب ڈیسک//

انڈونیشیا کے شورش زدہ مشرقی صوبے پاپوا میں علیحدگی پسند باغیوں نے امریکی پائلٹ کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد طیارے کو نذر آتش کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کی تصدیق انڈونیشیا کی علیحدگی پسند مسلح جماعت ویسٹ پاپوا نیشنل لبریشن آرمی کے ترجمان سیبی سامبوم نے اپنے ایک بیان میں کی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے امریکی پائلٹ کی شناخت نکولس ایف گوسیلن کے نام سے ہوئی ہے۔ طیارے نے پاپوا صوبے کے ضلع ہائی یاہوکیمو میں لینڈنگ کی تھی۔

طیارے پر حملہ کرنے والے باغیوں نے الزام عائد کیا کہ یہ طیارہ بار بار انڈونیشی فوجی اہلکاروں کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہو رہا تھا اور ان کی جانب سے جاری انتباہ کو نظر انداز کیا۔

حملے کے بعد باغیوں کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں مسلح افراد کو بندوقوں اور کلہاڑیوں کے ساتھ "مارننگ اسٹار” پرچم لہراتے ہوئے دیکھا گیا جو پاپوا کی آزادی کی تحریک کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

باغیوں نے خبردار کیا کہ اگر انڈونیشیا نے ان کے زیرِ اثر علاقوں میں شہری طیاروں کی پروازیں جاری رکھیں تو ایسے حملے مزید کیے جائیں گے۔

تاحال امریکی سفارت خانے نے واقعے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

ادھر انڈونیشیا کی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ یہ طیارہ وامینا سے یاہوکیمو جا رہا تھا اور لینڈنگ کے فوراً بعد اس سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

ان کے بقول یہ طیارہ مقامی فضائی کمپنی کی ملکیت تھا جو پاپوا کے دور دراز علاقوں میں خوراک، ایندھن، ڈاک اور دیگر ضروری سامان پہنچانے کی خدمات انجام دیتی ہے۔

دوسری جانب انڈونیشیا کی مشترکہ پولیس اور فوجی آپریشنز کے ترجمان یوسف سوتیجو نے تصدیق کی ہے کہ یاہوکیمو کے ایک ہوائی اڈے پر ایک جلا ہوا طیارہ ملا ہے جسے ایک امریکی پائلٹ اڑا رہا تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ تاحال اس بات کی سرکاری تصدیق نہیں کی جا سکتی کہ طیارے پر حملہ علیحدگی پسندوں نے کیا تھا اور آیا پائلٹ ہلاک ہوچکا ہے۔

ادھر حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں امریکی پائلٹ سمیت 8 افراد سوار تھے جن میں باقی 7 مسافر مقامی پاپوان باشندے تھے۔ مسافروں کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

پاپوا تنازع کیا ہے؟

وسائل سے مالا مال مغربی پاپوا کئی دہائیوں سے علیحدگی پسند تحریک کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں کے باغی گروپ انڈونیشیا سے آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ انڈونیشی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری رہتی ہیں۔

حالیہ برسوں میں باغیوں کو جدید اسلحہ ملنے کے بعد حملوں میں شدت اور ہلاکتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ فروری 2023 میں بھی پاپوا کے باغیوں نے نیوزی لینڈ کے پائلٹ فلپ میرٹنز کو ایک چھوٹا تجارتی طیارہ اتارنے کے بعد اغوا کر لیا تھا، جنہیں تقریباً 19 ماہ بعد ستمبر 2024 میں رہا کیا گیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

انٹارکٹیکا میں ’خون کے آبشار‘ کا 100 سال پرانا معمہ حل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

آیت اللہ خامنہ کے آخری دیدار کا آغاز ہو گیا، تہران میں رقت آمیز مناظر

آیت اللہ خامنہ کے آخری دیدار کا آغاز ہو گیا، تہران میں رقت آمیز مناظر

03/07/2026
چینی صدر سات سال بعد شمالی کوریا جائیں گے

چینی صدر سات سال بعد شمالی کوریا جائیں گے

05/06/2026
خطبہ حج اس سال 35 زبانوں میں نشر کیا جائے گا

خطبہ حج اس سال 35 زبانوں میں نشر کیا جائے گا

22/05/2026
حج 2026، سعودی سیکیورٹی فورسز کی شاندار پریڈ، لاکھوں عازمین کی فول پروف حفاظت کا عہد

حج 2026، سعودی سیکیورٹی فورسز کی شاندار پریڈ، لاکھوں عازمین کی فول پروف حفاظت کا عہد

22/05/2026
صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

22/05/2026
لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا آغاز

لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا آغاز

17/04/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »