• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جون ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
چینی صدر سات سال بعد شمالی کوریا جائیں گے

چینی صدر سات سال بعد شمالی کوریا جائیں گے

by امت ڈیسک
05/06/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

آن لائن رپورٹ//

چین کے صدر شی جن پنگ اگلے ہفتے شمالی کوریا جائیں گے۔ دونوں ملکوں نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ یہ تقریباً سات سال میں ان کا پہلا دورہ ہو گا۔

چینی صدر کا یہ دورہ چین کی جانب سے اپنے جوہری ہتھیار رکھنے والے پڑوسی ملک کے ساتھ قریبی تعلقات مضبوط کرنے کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہو گا۔

شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نے حالیہ برسوں میں روس سے روابط بڑھائے ہیں، خاص طور پر یوکرین کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے فوجی اور روایتی ہتھیار بھیج کر۔

کم جونگ اُن بھی گذشتہ ایک سال سے چین کے ساتھ دوبارہ قربت بڑھا رہے ہیں، جو شمالی کوریا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور امداد دینے والا ملک ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ’جب شمالی کوریا روس کے ساتھ قریبی تعلقات بنا رہا ہے تو چین، شی کے دورے کو پیانگ یانگ پر اپنا اثر و رسوخ دوبارہ مضبوط کرنے اور شمال مشرقی ایشیا میں اپنے سٹریٹیجک مفادات کے تحفظ کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔‘

دونوں ملکوں کے سرکاری میڈیا نے مختصر خبروں میں بتایا کہ صدر شی پیر سے منگل تک سرکاری دورہ کریں گے۔ انہوں کا آخری دورہ جون 2019 میں کیا تھا۔

یہ دورہ اس کے چند ہی ہفتوں بعد ہو گا جب شی نے بیجنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ایک کے بعد ایک میزبانی کی تھی۔

شمالی کوریا کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام طویل عرصے سے امریکا کے لیے بڑی تشویش کا باعث رہا ہے، جو اس کی مخالفت کرتا ہے۔ اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کی وجہ سے اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

اس دورے کا اعلان اس کے ایک دن بعد سامنے آیا جب شمالی کوریا نے جوہری بموں کے اجزا تیار کرنے کی ایک نئی تنصیب دکھائی۔ جنوبی کوریا کی فوج نے اندازہ لگایا ہے کہ یہ نئی جوہری تنصیب یورینیم افزودہ کرنے کا پلانٹ ہے۔

پلانٹ کے دورے کے دوران کم نے ملک کی جوہری قوتوں کو ’غیر معمولی تیزی‘ سے مضبوط کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پلانٹ کو ظاہر کرنے کا مطلب یہ ہے کہ کم، شی کے دورے سے پہلے اپنے ملک کی حیثیت ایک جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاست کے طور پر مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چینی صدر کے دورہ شمالی کوریا کا اعلان ان الگ الگ سربراہی ملاقاتوں کے بعد سامنے آیا ہے جن کی میزبانی شی نے گذشتہ ماہ بیجنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوتن کے لیے کی تھی

ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے اپنی پہلی مدت میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے تین بار ملاقات کی تھی، پہلے کہہ چکے ہیں کہ وہ شمالی کوریا کے رہنما سے دوبارہ ملاقات کے لیے تیار ہوں گے

کم گذشتہ ستمبر بیجنگ میں ایک بڑی فوجی پریڈ کے مہمان تھے اور اپنی مخصوص سبز بکتر بند ٹرین پر چین کے دارالحکومت پہنچے تھے۔

بیجنگ نے پیانگ یانگ کو، جو اس کا واحد باضابطہ معاہدہ اتحادی ہے، دوبارہ اپنے دائرے میں لانے کی کوشش کی ہے۔ کووڈ 19 وبا نے دونوں ملکوں کے تبادلے روک دیے تھے اور شمالی کوریا کے رہنما نے روس کے ساتھ تعلقات گہرے کر لیے تھے، فوجی اور ہتھیار بھیج کر روس کے یوکرین پر حملے کی حمایت کی تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دہلی کی جانب نیشنل کانفرنس کا مارچ:ریاستی درجے کی بحالی کی نئی سیاسی مہم یا عوامی بے چینی کا ازالہ؟

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

لال بازار سرینگر میں 36 سالہ خاتون پراسرار حالات میں مردہ پائی گئی

05/06/2026
وادی کے  ممتاز دانشور، مصنف و معالج ڈاکٹر جاوید اقبال انتقال کر گئے

وادی کے ممتاز دانشور، مصنف و معالج ڈاکٹر جاوید اقبال انتقال کر گئے

04/06/2026
کاکروچ جنتا پارٹی نے احتجاج کا اعلان کیا، پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کریں گے شرکت

کاکروچ جنتا پارٹی نے احتجاج کا اعلان کیا، پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کریں گے شرکت

04/06/2026
ڈوڈہ اسپتال تنازع: ڈاکٹرز نے کی ہڑتال ختم، او پی ڈی سروس بحال، ایم ایل اے کیخلاف مقدمہ درج

سیکیورٹی اسکواڈ کی بحالی کا مطالبہ، مہراج ملک نے ایل جی کو خط لکھ دیا

04/06/2026
خود کار ڈرافٹ

ریاستی درجہ کی جدوجہد میں ڈرامہ بازی نہیں، مستقل مزاجی ضروری: آغا روح اللہ مہدی

04/06/2026
اپنی پارٹی رہنما کا نیشنل کانفرنس پر متحدہ ریاستی درجہ تحریک کو سبوتاژ کرنے کا الزام

اپنی پارٹی رہنما کا نیشنل کانفرنس پر متحدہ ریاستی درجہ تحریک کو سبوتاژ کرنے کا الزام

04/06/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »