• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
درگاہوں پر زیادتیاں برداشت نہیں کی جائیں گی:درخشاں اندرابی

درگاہوں پر زیادتیاں برداشت نہیں کی جائیں گی:درخشاں اندرابی

by امت ڈیسک
26/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے اتوار کے روز کہا کہ زیارتگاہوں اور درگاہوں پر زائرین کے ساتھ جو زیادتیاں ہورہی ہیں اُس کو ہم برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آرڈر کسی ذات کے خلاف نہیں بلکہ ہم اُن مافیا کے خلاف ہیں جنہوں نے زیارت گاہوں کا تقدس پامال کیا ہے۔

درخشاں اندرابی کے مطابق زیارت گاہوں پر جو لوگ بیٹھتے ہیں وہ اصل میں وہاں کے ٹھیکیدار ہوتے ہیں، انہوں نے وہ جگہ یا کھڑکی ٹھیکے میں خریدی ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں یہ اندر کی بات ہے لیکن ضلع کولگام میں دن دہاڑے ایسا کیا جارہا ہے۔ ان باتوں کا اظہار چیئرپرسن نے کولگام میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں متعدد جگہوں پر ایسی زیارتیں ہیں جو وقف بورڈ کی دیکھ ریکھ میں نہیں اور ایسا جان بوجھ کر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی درگاہیں ہیں وہ وقف ہوتی ہیں لہٰذا ان پر کسی کا حق نہیں بنتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ زیارتگاہوں اور درگاہوں کو پیشہ ورانہ بزنس یا آوارہ گردی کا تماشہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔ اُن کے مطابق ہم وقف بورڈ کے چوکیدار ہیں لہٰذا چوکیدار کا کام حقائق کو سامنے لانا ہے جو ہم لا کر ہی رہیں گے۔درخشاں اندرابی نے کہا :’ زیارتگاہوں پر جو زیادتیاں ہوئیں وہ اب ہم برداشت نہیں کریں گے۔ “ اُن کے مطابق جبری چندہ وصولی پر پابندی کا حکم نامہ کسی ذات کے خلاف نہیں بلکہ اُس مافیا کے خلاف ہیں جو زیارتگاہوں کا تقدس پامال کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زائرین پریشان ہیں کہ اُنہیں زیارتگاہوں اور درگاہوں پر مجاور حضرات چندہ وصولی کے نام پر جامہ تلاشی لیتے تھے۔ وقف چیئرپرسن نے کہا کہ ہمارے مشاہدے میں آیا ہے کہ آستانوں پر جو لوگ بیٹھتے ہیں وہ وہاں کے ٹھیکیدار ہوتے ہیں۔ انہوں نے وہ جگہ یا کھڑکی ٹھیکے میں خریدی ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کولگام ضلع میں سمنانی صاحب ؒ کا دربار ہو یا کنڈ زیارت گاہ انہیں جان بوجھ کر وقف بورڈ سے باہر رکھا گیا تاکہ پیسے وصولے جا سکیں۔ درخشاں اندرابی نے کہا کہ شہر میں یہ اندر کی بات ہے لیکن ضلع کولگام میں جتنی بھی درگاہیں ہیں وہاں ایسا سر عام ہو رہا ہے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ ولی اللہ کے دربار قدرتی طور پر وقف کی دیکھ ریکھ میں آتے ہیں اُس پر کسی کا حق نہیں ہوتا اور نہ ہی یہ کسی کی جاگیر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ولی اللہ نے اپنی زندگی لوگوں کے لیے وقف کی ہوتی ہیں اُن کی جائیداد بھی وقف ہیں لہٰذا اس پر کسی کو بھی قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حکومت جموں وکشمیر کے باشندوں کو نقصان پہنچانے پر بضد: محبوبہ مفتی

Next Post

علامہ یوسف القرضاوی 96 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
علامہ یوسف القرضاوی 96 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

علامہ یوسف القرضاوی 96 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

معروف عالم دین علامہ یوسف قرضاوی انتقال کر گئے

معروف عالم دین علامہ یوسف قرضاوی انتقال کر گئے

سیبوں کی ٹرانسپورٹیشن ایک بہت ہی سنگین مسئلہ بن گیا ہے:نیشنل کانفرنس

سیبوں کی ٹرانسپورٹیشن ایک بہت ہی سنگین مسئلہ بن گیا ہے:نیشنل کانفرنس

کولگام میں جھڑپ شروع

کولگام میں جھڑپ شروع

سیبوں کی ٹرانسپورٹیشن ایک بہت ہی سنگین مسئلہ بن گیا ہے:نیشنل کانفرنس

شاہراہ پر درماندہ سیب گاڑیوں پر سیاسی جماعتیں برہم، انتظامیہ کی یقین دہانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »