امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: تفصیلات کے مطابق آج شام مرکزی جامع مسجد دراس میں بیانک آگ لگ گئی۔آگ تیزی سے پھیل کر پوری مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے فوراً بعد بعد پولیس، مقامی افراد اور فوج نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھانے کی کوشش کی۔ وہیں آگ بجھانے کے لیے کرگل اور دیگر علاقوں سے فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے تھے۔تازہ اطلاع کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے سے مسجد کو کافی نقصان ہوا ہے۔
جامع مسجد دراس میں آتشزدگیوہیں ایل اے ایچ ڈی سی کرگل کے چیف ایگزیکٹیو کونسلر فیروز خان نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے لکھا کہ”یو ٹی لداخ کا فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ آگ لگنے کے واقعات میں لوگوں کی املاک کی حفاظت کرنے میں ناکام رہا ہے۔فنڈنگ کے باوجود محکمہ سب ڈویژنل سطح پر فائر سروس فراہم نہیں کر سکا۔ میں ایل جی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ سب ڈویژنل سطح پر فائر بریگیڈ یونٹ قائم کریں۔






