• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
انسانی حقوق تنظیموں نے خرم پرویز کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا

انسانی حقوق تنظیموں نے خرم پرویز کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا

by امت ڈیسک
23/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر (جموں و کشمیر):انسانی حقوق پر کام کرنے والی متعدد قومی اور بین الاقوامی تنظیموں نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر کے معروف انسانی حقوق کے کارکن خُرم پرویز کی ’’فوری اور غیر مشروط رہائی‘‘ کو یقینی بنائے۔ خرم کے خلاف تعذیرات ہند (آئی پی سی) اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کی کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

خرم جموں و کشمیر کولیشن آف سیول سوسائٹی (JKCCS) کے کوآرڈینیٹر اور ایشین فیڈریشن اگینسٹ انوولنٹری ڈسپیئرنس (AFAD) کے چیئرپرسن کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ خرم کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے گزشتہ سال 22 نومبر کو گرفتار کیا تھا۔

انسانی حقوق اور سول سوسائٹی تنظیموں نے ایک ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے: ’’اپنی گرفتاری سے قبل 20 سال سے زیادہ عرصے تک خرم جموں و کشمیر خطے میں انسانی حقوق کی وکالت کا ایک جید علمبردار رہا ہے۔‘‘ بیان پر دستخط کرنے والوں میں ایمنسٹی انٹرنیشنل بھی شامل ہے۔ ایشین فیڈریشن اگینسٹ اِن والنٹری ڈس ایپئرنس، (AFAD)؛ورلڈ الائنس فار سٹیزن پارٹیسپیشن CIVICUSانٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹ (ICJ)سمیت دیگر کئی قومی اور بین الاقوامی تنظیمیں شامل ہیں۔

مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اُن (خرم پرویز) کی من مانی نظر بندی، جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے محافظوں، سول سوسائٹی تنظیموں، صحافیوں اور کارکنوں کے خلاف بھارتی حکام کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایک طویل فہرست کا ایک حصہ ہے۔ ان خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہی کے لیے کام کرنے کے بجائے، حکام نے ان لوگوں کو نشانہ بنایا اور گرفتار کیا جنہوں نے اس طرح کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔‘‘

خرم کی 173 دن کی مسلسل حراست کے بعد این آئی اے نے 13 مئی کو اس کے خلاف نئی دہلی میں این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت میں ابتدائی چارج شیٹ داخل کی اور کہا کہ ’’معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔‘‘این آئی اے نے (چارج شیٹ میں) خرم پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ’’لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے اوور گراؤنڈ ورکرز (OGW) کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں تاکہ تنظیم کی سرگرمیوں کو آگے بڑھایا جا سکے اور ہندوستان میں عسکری کارروائیاں انجام دی جا سکیں۔‘‘قابل ذکر ہے کہ اس کے بعد سے خرم کی نظربندی کو نئی دہلی میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے UAPA کی دفعہ 43D(2)(b) کے تحت کم از کم پانچ بار بڑھایا ہے، جو کہ نظربندی کی مدت کو 180 دن تک بڑھانے کی اجازت دیتا ہے۔ تفتیشی ایجنسی 90 دن کی مدت میں کیس کی تفتیش مکمل کرنے سے قاصر ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بھارتی فضائیہ کے اہلکار کا قتل کیس، اگلی سماعت 22 دسمبر کو

Next Post

بڈگام میں کرکٹر گیند لگنے سے لقمہ اجل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
بڈگام میں کرکٹر گیند لگنے سے لقمہ اجل

بڈگام میں کرکٹر گیند لگنے سے لقمہ اجل

” نارکو ٹی ٹیررزم “کایک بڑا چیلنج ، پاکستان جموں کشمیر میں ”ہر گھر میں ماتم “ کا حامی : دلباغ سنگھ

نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر اور ہڑتال کی کال دینے والوں کا صفایا ہو چکا : دلباغ سنگھ

انڈونیشیا میں ہولناک زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 268 ہوگئی

انڈونیشیا میں ہولناک زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 268 ہوگئی

راہول گاندھی‘ صدام حسین جیسے لگ رہے ہیں : چیف منسٹر آسام

راہول گاندھی‘ صدام حسین جیسے لگ رہے ہیں : چیف منسٹر آسام

صحافیوں کو آن لائن دھمکی، کئی مقامات پر چھاپے

صحافیوں کو آن لائن دھمکی، کئی مقامات پر چھاپے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »