• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

by امت ڈیسک
30/01/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر، 30 جنوری :میرواعظ کشمیر اور ممتاز علیحدگی پسند رہنما میرواعظ عمر فاروق نے جموں و کشمیر سے باہر مقیم کشمیریوں پر ہونے والے حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کو حکام سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں کشمیریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے اتراکھنڈ کے وکاس نگر علاقے میں 18 سالہ کشمیری شال فروش تابش اور اس کے بھائی دانش پر ہونے والے مبینہ ’’سفاکانہ حملے‘‘ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بھائیوں کو لوہے کی سلاخوں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔

میرواعظ نے کہا کہ یہ واقعہ جموں و کشمیر سے باہر عام کشمیریوں کو درپیش ’’تشویشناک فرقہ وارانہ پروفائلنگ اور دشمنی‘‘ کے رجحان کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے ہریانہ، ہماچل پردیش اور دیگر ریاستوں سے موصول ہونے والی ایسی ہی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری تاجر، مزدور اور طلبہ کو آئے دن ہراسانی اور تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسم سرما کے دوران ہزاروں کشمیری روزگار کے حصول کے لیے ملک کے مختلف حصوں کا رخ کرتے ہیں اور ایسے میں ’’کمزور اور محنت کش افراد کو نشانہ بنانا فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔‘‘

میرواعظ نے مساجد، ان کی انتظامی کمیٹیوں، ائمہ اور عبادت گاہوں سے وابستہ افراد کے بارے میں معلومات طلب کیے جانے کی خبروں کو بھی ’’انتہائی تشویشناک‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلسِ علما کے ارکان نے اس معاملے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اقدامات کو فوراً روکا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی مختلف مذہبی تنظیموں پر مشتمل متحدہ مجلسِ علما جلد ہی اپنے رکن اداروں اور سینئر مذہبی قیادت کا اجلاس طلب کرے گی، جس میں اس معاملے پر غور و خوض کر کے مشترکہ لائحۂ عمل طے کیا جائے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »