سرینگر/7/اپریل
وادی کشمیر سے براہ راست تعق رکھنے والے اولین مقامی قطب زماں اولیاء اللہ اور مفسر کران جناب حضرت شیخ نور الدین ولی ریشی اویسی واقع چرارشریف میں موجود 600 سالہ تاریخ رکھنے والے خانقاہ ریشیہ اویسیہ میں اج وادی بھر سے تعلق رکھنے والے ھزاروں عقیدت مندوں نے اجتماعی طور نماذ ادا کی۔ واضح رھیے کہ
رواں ماہ صیام کے دوران دوسرے عشرے کے جمعتہ المبارک کی ھفتہ وار تقریب میں ھزاروں زائیرین نے شمولیت کی ھفتہ وار تقریب کے مدنظر ضلع انتظامیہ بڈگام نے ایس ڈی ایم چاڈورہ کی نگرانی میں تحصیل ھیڈکواٹر چرارشریف سے وابستہ تمام متعلقہ محکموں نے اپنے طور سے انتظامات کئے تھے جنمیں چرارشریف منسپل کمیٹی۔ پولیس شٹیشن چرارشریف پی ڈی ڈی واٹر ورکس صحت عامہ اور دوسرے ادارے شامل تھے درایں اثنا بعض عقیدت مندوں نے کہیں جگہوں پر ترپال پر نماذ پڑھنے اور خانقاہ کی دوسری منزل بدستور مقلف رکھنے کے طرز عمل پر وقف بورڈ جے کے پی سی سی اور نیشنل انجینرینگ ٹیکنالوجی کے خلاف اپنی طرف سے زبردست ناراضگی کا اظہار کیا۔










