امت نیوز ڈیسک//
11-اپریل؛ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج سرحد پر اپنے فرائض کے علاوہ ہر صورت حال کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مسلح افواج اپنے عزم اور نظم و ضبط کی دنیا میں بہترین مثال ہیں۔ سنگھ آج نئی دہلی میں کیندریہ سینک بورڈ کی میٹنگ میں مسلح افواج کے سابق فوجیوں سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر نے سابق فوجیوں کی کووڈ وبا کے دوران معاشرے کی خدمت کرنے کی بے لوث کوشش کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سابق فوجی ملک میں کسی بھی آفت سے لڑنے میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ سابق فوجی قومی اثاثہ ہیں اور ملک کو ان پر فخر ہے۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ کچھ ریاستوں نے سابق فوجیوں کے لیے نئی ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے نئے اقدامات کیے ہیں، حالانکہ اس میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ 34 لاکھ سابق فوجیوں کی موجودہ تعداد میں ہر سال تقریباً 60,000 فوجیوں کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ اس لیے حکومت پر ان سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کا خیال رکھنا بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ریاستی اور ضلعی سطح کے سینک ویلفیئر بورڈز کے ذریعہ سینک کی فلاح و بہبود کی اسکیمیں چلائی جارہی ہیں۔ اس وقت ملک میں 34 راجیہ سینک اور 409 ضلعی سینک دفاتر ہیں۔ یہ میٹنگ سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے کی گئی۔










