امت نیوز ڈیسک //
بھٹنڈہ:ریاست پنجاب کے بٹھنڈہ ملٹری اسٹیشن پر فائرنگ ہوئی جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بٹھنڈہ ملٹری اسٹیشن میں صبح 4:35 بجے کے قریب پیش آیا ہے۔ اسٹیشن کوئیک ری ایکشن ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا۔ علاقے کو محاصرے میں لے کر سیل کر دیا گیا ہے۔ ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی صبح تقریباً چار بج کر پینتیس منٹ پر بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن کے اندر فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔
بتایا گیا کہ یہ گولی چلنے کی آواز تھی۔ جاری کردہ بیان کے مطابق اس واقعے میں چار افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ فوج کی جنوبی مغربی کمان نے مطلع کیا ہے کہ کوئیک ری ایکشن ٹیموں کو فعال کر دیا گیا ہے۔ واردات کی جگہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔ فی الحال واقعہ کی وجوہات کے بارے میں معلومات نہیں مل سکی ہیں۔ یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کرنے والا کوئی ایک شخص تھا یہ اور زیادہ افراد تھے۔ حالانکہ فوج کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے۔
بتا دیں کہ بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن ایک بڑا ملٹری اسٹیشن ہے۔ جہاں فوج کے جوانوں کی بڑی تعداد اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہتی ہے۔ یہ ملٹری اسٹیشن سٹریٹجک نقطہ نظر سے بھی بہت خوشحال ہے۔ بدھ کی صبح ہونے والی فائرنگ کے معاملے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ فوج کی جنوبی مغربی کمان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جلد ہی اس معاملے میں مزید معلومات دی جائیں گی









