• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

by امت ڈیسک
28/01/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
مہاراشٹر کے بارامتی میں بدھ کی صبح ایک بڑا طیارہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا جس میں اجیت پوار سمیت جہاز میں سوار 5 افراد کی موت ہو گئی۔ جیسے ہی حادثے کی خبر پھیلی، مہاراشٹر کے کئی سرکردہ لیڈر بارامتی کا رخ کرنے لگے۔ اہلیہ بائی ہولکر اسپتال کے باہر لوگوں کا ہجوم جمع ہونا شروع ہوگیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے فون پر حادثے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ڈپٹی چیف منسٹر کے انتقال پر بھی اظہار تعزیت کیا اور انہیں عوام کا لیڈر قرار دیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’شری اجیت پوار جی عوامی لیڈر تھے جن کا نچلی سطح پر عوام سے گہرا تعلق تھا۔ انہیں ایک محنتی شخصیت کے طور پر بڑے پیمانے پر احترام حاصل تھا جو مہاراشٹر کے عوام کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔ انتظامی امور پر ان کی گرفت اور غریبوں و پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کا جذبہ بھی قابل ذکر تھا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں لکھا کہ ’’ان کی بے وقت موت انتہائی حیران کن اور دکھ بھری ہے۔ ان کے اہل خانہ اور لاتعداد چاہنے والوں سے دلی تعزیت۔ اوم شانتی۔‘‘

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی اجیت پوار کی موت پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’شری اجیت پوار کی طیارہ حادثے میں المناک وفات کی خبر نہایت صدمہ خیز اور دل دہلا دینے والی ہے۔ یہ ایک ایسے رہنما کا بے وقتی نقصان ہے جس کے سامنے ایک طویل اور تابناک سیاسی مستقبل تھا۔ اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم و الم کا اندازہ الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ میں پوار خاندان، ان کے حامیوں اور خیر خواہوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’’مہاراشٹر کے عوام کی مختلف آئینی حیثیتوں میں خدمت انجام دینے والے شری اجیت پوار کو ایک منجھے ہوئے سیاست دان کے طور پر یاد رکھا جائے گا، جنہوں نے خلوص اور بصیرت کے ساتھ عوامی ذمہ داریاں نبھائیں۔ اللہ ان کی روح کو سکون عطا فرمائے۔‘‘

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی جناب اجیت پوار اور ان کے ساتھی مسافروں کے آج ہوائی جہاز کے حادثے میں جاں بحق ہونے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ میں دکھ کی اس گھڑی میں مہاراشٹر کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میں تمام پوار خاندان اور ان کے چاہنے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے بھی اجیت پوار کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’مہاراشٹر میں پیش آنے والے ہولناک طیارہ حادثے میں نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار جی اور دیگر افراد کے انتقال کی خبر انتہائی دکھ بھری ہے۔ ایشور مرحوم کی روحوں کو سکون عطا فرمائے۔ محترم شرد پوار جی، سپریہ سولے جی، ان کے تمام اہل خانہ اور محترم اجیت پوار جی کے حامیوں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

Next Post

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »