امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 11 مئی، جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے تاریگام علاقے میں جمعرات کو ایک سڑک حادثے میں ایک نابالغ لڑکی زخمی ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ تاریگام کے علاقے میں ایک گاڑی نے چار سالہ لڑکی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔
اس کی شناخت علیمہ جان بیٹی عرفان احمد ملہ ساکن تاریگام کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے ضلع اسپتال کولگام منتقل کیا گیا جہاں سے اسے جدید علاج کے لیے سری نگر ریفر کردیا گیا۔
دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔






