• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر یونیورسٹی میں وائی ٹوئنٹی اجلاس منعقد

کشمیر یونیورسٹی میں وائی ٹوئنٹی اجلاس منعقد

by امت ڈیسک
11/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):جہاں رواں ماہ کی 22 سے 24 تاریخ تک جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں جی 20 اجلاس کی تیاریاں چل رہی ہیں، وہیں جمعرات کو کشمیر یونیورسٹی میں یوتھ 20 اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں 200سے زائد مقامی اور ملکی طلباء نے شرکت کی جبکہ 17 بین الاقوامی طلباء – جو مختلف یونیورسٹیز، کالجز اور اسکولوں سے تعلق رکھتے ہیں – بھی اس اجلاس میں شریک رہے۔ اجلاس کے لئے مقرر کردہ عنوان (Climatic Change and Disaster Risk Reduction Making Sustainability – A way of Life ) پر پینل ڈسکشن کے دوران شرکاء نے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر جہاں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر سینئر یونیورسٹی، سیول اور پولیس انتظامیہ کے افسران موجود تھے وہیں شرکاء میں بھی کافی جوش اور خروش دیکھا گیا۔ اس موقع پر کشمیر یونیورسٹی کی تاریخ اور سنگ میل کے حوالے سے ’’جیول ان دی کراؤن‘‘ نام سے ایک فلم بھی سکرین کی گئی، اس کے علاوہ یونیورسٹی کا ترانہ بھی پیش کیا گیا اور یوتھ 20 کا کرونیکل بھی ریلیز کیا گیا۔کشمیر میں منعقد کیے گئے اس سطح کے پہلے اجلاس کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا کا کہنا تھا کہ ’’مجھے یہاں موجود ہونے پر کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ میں سبھی مندوبین کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

کشمیر صرف خوبصورت مقام ہی نہیں بلکہ تعلیم کا مرکز بھی ہے۔ اس اجلاس میں شرکت کرنے والوں کی کثیر تعداد ہمارے اچھے کام کو ثابت کرتی ہے۔‘‘

سنہا کا مزید کہنا تھا کہ ’’ماحولیات کا تحفظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ کام ہم کو کھانے کی میز سے بھی کرنا ہوگا۔ تہذیب تب پھلتی پھولتی ہے جب قدرتی ماحول اچھا ہو اور آج اس ماحول کو تحفظ فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ہمیں آنے والی نسلوں کے لیے کام کرنا ہوگا۔ اگر درخت، پرندے، جانور ہی نہیں رہیں گے تو انسانی آبادی بھی ختم ہو جائے گی۔

’’رواں برس بجٹ میں ماحول کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کئی مہموں کا آغاز کیا گیا ہے اور اس حوالہ سے ڈیڈ لائن 2070 مقرر کی گئی ہے۔ آج پوری دنیا ماحول کو تحفظ فراہم کرنے کی ضروت سے آگاہ ہو رہی ہے لیکن کام نوجوان ہی کر سکتے ہیں۔ اب کوئی دوسرا راستہ ہمارے پاس نہیں ہے۔ نوجوانوں کو آگے آکر کمان سنبھالنی ہوگی۔ ایکالوجی اور ایکانومی کے تال میل کو ٹھیک کرنا ہوگا۔‘‘

علاوہ ازیں اجلاس میں شریک دیگر مہمانوں نے بھی اپنے خطاب میں یوتھ 20 اجلاس کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے نوجوانوں کی قوت صحیح سمیت اور جہت عطا کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ میں حادثاتی گولی چلنے سے فوجی اہلکار ہلاک

Next Post

پاکستان کی اس وقت صورتحال تشویشناک : محبوبہ مفتی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
حد بندی صرف بی جے پی کے مفاد کے لئے بنائی گئی:محبوبہ مفتی

پاکستان کی اس وقت صورتحال تشویشناک : محبوبہ مفتی

پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کریں : فاروق عبداللہ

پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کریں : فاروق عبداللہ

نیشنل ٹیکنالوجی ڈے: پی ایم مودی نے سنگ بنیاد رکھا، متعدد سائنسی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا۔

نیشنل ٹیکنالوجی ڈے: پی ایم مودی نے سنگ بنیاد رکھا، متعدد سائنسی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا۔

سنجے صراف نے مندر کی زمین کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

سنجے صراف نے مندر کی زمین کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

ایل جی نے کشمیر یونیورسٹی میں Y20 کنسلٹیشن سے خطاب کیا۔ امت

ایل جی نے کشمیر یونیورسٹی میں Y20 کنسلٹیشن سے خطاب کیا۔ امت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »