• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دفعہ 370 کی سماعت : سپریم کورٹ آخری امید : محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی تعزیت کیلئے مہلوک پولیس اہلکار کی رہائش گاہ پہنچی

by امت ڈیسک
04/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ:پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے بارہمولہ کے مہلوک پولیس اہلکار کی بچی کو سول انتظامیہ میں نوکری فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے مہلوک پولیس ہیڈ کونسٹیبل کو ایک ایماندار شخص قرار دیا اور کہا کہ وہ اپنے گھر کی 8 خواتین کا واحد کفیل تھا۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ ہفتے کے روز بارہمولہ کے وائیلو کرال پورہ میں واقع مقتول ہیڈ کانسٹیبل غلام محمد ڈار کے گھر پر پہنچیں، جہاں انہوں نے پسماندگان سے تعزیت کی۔ غلام محمد ڈار کو 31 اکتوبر کو گولیاں مار دی گئی تھیں جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی تھی۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ’میری لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ ایس آر او 43 کے کیس میں جلدی کریں اور مہلوک پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی بچی کو سول انتظامیہ میں نوکری فراہم کریں’۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی ہم صرف مذمت ہی کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ بہت ہی ایماندار شخص تھا اور گھر کی 8 عورتوں کا واھد کفیل تھا’۔
ایک سوال کے جواب میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ ‘افسوس کی بات ہے کہ سابق پولیس سربراہ نے کہا کہ یہاں کولیٹرل نقصان نہیں ہو رہا ہے کیا یہ کولیٹرل نقصان نہیں ہے’۔

یاد رہے کہ منگل کی شام بارہمولہ ضلع کے وائلو، کرالہ پورہ گاؤں میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب مشتبہ عسکریت پسندوں نے ہیڈ کانسٹیبل غلام محمد ڈار پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ گولیوں کی آوازیں سنتے ہی آس پاس رہائش پذیر لوگ گھروں سے باہر آئے اور زخمی اہلکار کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم اسپتال پہنچانے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گئے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پاکستان کے میانوالی ایئربیس پر فدائین حملہ، 3 لڑاکا طیارے نذر آتش، 3 دہشت گرد ہلاک

Next Post

ملازمین پر قدغن افسوس ناک، میرواعظ کو اپنا کام کرنے دیا جائے : فاروق عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے مفادات کے تحفظ کی علامت: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ملازمین پر قدغن افسوس ناک، میرواعظ کو اپنا کام کرنے دیا جائے : فاروق عبداللہ

منوج سنہا نے کیا ورلڈ سکل سنٹر، اوڈیشہ کا دورہ

منوج سنہا نے کیا ورلڈ سکل سنٹر، اوڈیشہ کا دورہ

ڈی ایل ایس کے تحت پاکستان 21 رن سے جیت گیا، سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں برقرار

ڈی ایل ایس کے تحت پاکستان 21 رن سے جیت گیا، سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں برقرار

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

سرینگر میں سی آر پی ایف گاڑی کی زد میں آکر اسکوٹی سوار ازجان

جموں وکشمیر میں امسال زائد از 25 قومی کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا: سکریٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس

جموں وکشمیر میں امسال زائد از 25 قومی کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا: سکریٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »