امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 5 دسمبر: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے منگل کو وادی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔
سرکاری ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ یہ چھاپے وادی کشمیر کے بارہمولہ اور شوپیاں اضلاع میں مارے گئے۔
چھاپوں کے دوران این آئی اے کے اہلکاروں کے ساتھ جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار بھی تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ تلاش جاری ہے اور مزید تفصیلات بتائی جائیں گی۔







