• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر میں پنچایتی الیکشن کا بگل بج گیا! کون سے الائینس بنیں گے اور کون سے ٹوٹیں گے۔۔۔

اپوزیشن جماعتوں کا چناو کرانے کا مطالبہ

by امت ڈیسک
06/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

نئی دہلی: لوک سبھا میں حزب اختلاف نے منگل کو جموں و کشمیر کے پسماندہ طبقات، دلتوں اور قبائلیوں کو انصاف دلانے کے لئے وہاں مرکز کے زیر انتظام علاقے کا درجہ ختم کرکے اسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تاکہ تمام طبقات کو ریاستی اسمبلی کے ذریعے ان کا حق مل سکے۔ آج لوک سبھا میں جموں کشمیر ریزرویشن (ترمیمی) بل 2023 اور جموں کشمیر ری آرگنائزیشن (ترمیمی) بل 2023 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ترنمول کانگریس کے سوگتا رائے نے کہا کہ جب تک جموں و کشمیر اور ریاست میں اسمبلی نہیں بنتی، جب تک مختلف طبقات کے منتخب نمائندے اپنے سماج کی فلاح و بہبود کے لیے ریاستی اسمبلی میں آواز نہیں اٹھاتے ہیں ، تب تک ریاست کے لوگوں کو انصاف نہیں مل سکتا۔

مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کو تبدیل کرکے ریاستی اسمبلی کا درجہ دیئے جانے کے واقعات تو ہوئے ہیں۔ لیکن مودی حکومت نے اس کے برعکس جموں و کشمیر کی ریاست کا درجہ ختم کرکے اسے مرکز کے زیرکنٹرول لانے کا درجہ دیدیا ۔ سوگتا رائے نے کہا کہ مودی حکومت آرٹیکل 370 کو ہٹا کر شاباشی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ وہاں عسکریت پسندی قابو میں نہیں ہے۔ حال ہی میں عسکریت ہسندوں کے واقعات میں چار فوجی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہاں گورنر صرف ثقافتی پروگراموں میں حصہ لیتے ہیں اور عوامی فلاح کے کسی پروگرام میں حصہ نہیں لیتے۔ اس طرح جموں و کشمیر کو سیاحوں کی ریاست بنا دیا گیا ہے جبکہ یہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی ریاست ہے۔ مودی حکومت جموں و کشمیر میں امن بحال کرنے میں ناکام رہی ہے۔

دراوڑ منیترا کزگم کے ڈاکٹر ڈی این وی سینتھل کمار نے کہا کہ تمل ناڈو پسماندہ طبقات کو ریزرویشن دینے میں سب سے آگے ہے۔ جموں و کشمیر میں ایک اسمبلی بنائی جائے اور وہاں کے لوگوں کو ان کے منتخب نمائندوں کے ذریعے انصاف ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر اعلیٰ طبقات کا غلبہ ہے، اس لیے اس میں او بی سی کو اہمیت دی جاتی ہے۔ کانگریس کے ڈاکٹر امر سنگھ نے بل کی حمایت کی لیکن کہا کہ دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد جموں و کشمیر کے پسماندہ طبقے کے لوگوں کو حکومت پر وہ اعتماد نہیں رہ گیا ہے ،جو انہیں ہونا چاہیے تھا۔ پسماندہ طبقات کے لیے ابھی دو فیصد ریزرویشن باقی ہے، اس لیے حکومت کو بتانا چاہیے کہ اس بل کے پاس ہونے کے بعد وہاں 27 فیصد ریزرویشن نافذ ہو جائے گا ؟ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پنجابیوں کی آبادی زیادہ ہے، اس لیے پنجاب کے لوگوں کو بھی جموں و کشمیر کے لیے بنائے گئے کمیشن میں جگہ ملنی چاہیے۔

بی جے پی کے جگل کشور شرما نے کہا کہ جب سے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائی گئی ہے، وہاں کے لوگوں کے حقوق میں اضافہ ہوا ہے۔ پہلے کی حکومتوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی تھی لیکن مودی حکومت نے پسماندہ طبقات اور دیگر برادریوں کے لوگوں کو انصاف دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالمیکی برادری کے لوگوں کے مفادات پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

وائی ​​ایس آر کی ڈاکٹر بی وی ستیہ وتی نے کہا کہ حکومت جلد ہی آندھرا پردیش میں ذات پر مبنی مردم شماری کرائے گی۔ ریاستی حکومت تمام طبقات کی بہبود چاہتی ہے، اس لیے جلد ہی ذات پر مبنی مردم شماری کر کے تمام طبقات کی بہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔ بل کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پسماندہ سماج کو ‘پسماندہ’ کہا جاتا ہے لیکن سچائی یہ ہے کہ یہ ہندوستانی سماج کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ انہوں نے اس بل کی حمایت کی اور امید ظاہر کی کہ اس کی منظوری سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ملی ٹنسی سازش کیس: 8 مقامات پر چھاپہ ماری کے دوران ڈیجیٹل اور قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا: این آئی اے

Next Post

بانڈی پورہ گاؤں میں نلی ٹینٹ معاون کی جائیداد منسلک: پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیری شال فروشوں پر حملوں کے خلاف انجینئر رشید کے ہماچل اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط

25/12/2025
فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

25/12/2025

14/12/2025
سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

08/12/2025
جموں و کشمیر میں نیشنل لا یونیورسٹی آئندہ سال اپریل سے شروع ہونے کی امید: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جموں کشمیر کا ہر ایک شہری دہشت گرد نہیں : عمر عبداللہ

13/11/2025
ایل جی سنہا کا کشمیری نوجوانوں سے خطاب: ’استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبان اپنائیں‘

ریاستی درجہ کے بہانے عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں: ایل جی کہ عمر پر تنقید

31/10/2025
Next Post
بانڈی پورہ گاؤں میں نلی ٹینٹ معاون  کی جائیداد منسلک: پولیس

بانڈی پورہ گاؤں میں نلی ٹینٹ معاون کی جائیداد منسلک: پولیس

لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہو سکتے ہیں:الطاف ٹھاکر

لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہو سکتے ہیں:الطاف ٹھاکر

ڈی پی ایس جموں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

ڈی پی ایس جموں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

کشمیر میں اب ہڑتال اور پتھراﺅ کی جگہ لیپ ٹاپ اور کتابوں نے لی ، نوجوان اسٹارٹ اپ تحریک کو آگے بڑھائیں:امیت شاہ

جموں کشمیر ترمیمی بلوں سے مظلوموں کو انصاف ملے گا : امیت شاہ

آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھاجپا کے خلاف گپکار الائنس کا اتحاد لازمی:عمرعبداللہ

انتخابات میں تاخیر، بھاجپا اور الیکشن کمیشن دونوں قصوروار: عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »